اب ارسلان بیٹا پنجاب سے تنخواہ لیکر شر پھیلایا کرے گا،عظمیٰ بخاری

ڈاکٹر ارسلان خالد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی مقررکر دیئے گئے

تحریک انصاف کے چیئرمین ،سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی ارسلان خالد کو وزیر اعلی پنجاب کا سپیشل اسسٹنٹ مقررکردیا ارسلان خالد وزیر اعلی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سپیشل اسسٹئنٹ ہونگے ارسلان خالد کو تنخواہ ،آلاونسز اور سرکاری مراعات بھی دیں جائیں گیں

ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے ارسلان خالد کی تقرری پر کہا کہ لیں جی،ارسلان بیٹے کو اب پنجاب میں "خدمات” کے عوض سپیشل اسسٹنٹ لگا دیا گیا ہے،اب ارسلان بیٹا یہاں سے تنخواہ لیکر شر پھیلایا کرے گا،اور اپنے مالک اور مالکن کے سرٹیفکیٹ بانٹا کرئے گا

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ کو مخالفین کے خلاف بیانیہ بنانے اور انہیں غدار ثابت کرنے کی مہم چلانے کی ہدایات دے رہی ہیں۔

مبینہ آڈیولیک میں بشریٰ بی بی تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد کو ہدایات دے رہی ہیں کہ کس طرح مخالفین کے خلاف غداری کا بیانیہ بنانا ہے۔

لیک آڈیو میں مبینہ طور پر بشریٰ بی بی کہہ رہی ہیں کہ ‘خان صاحب نے آپ سے کہا تھا کہ غداری کا ہیش ٹیگ چلانا ہے، مجھے لوگوں کے فون آ رہے ہیں کہ آپ کا سوشل میڈیا تو بہت ایکٹو تھا پر ایک ہفتے سے بالکل ایکٹو نہیں ہے، ایسا کیوں ہے ؟ آج کل تو آپ لوگوں کو بہت ایکٹو ہونا چاہیے تھا’

مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی کہہ رہی ہیں کہ ‘علیم خان اور اس جیسے دیگر اور لوگ میرے اور خان صاحب کے بارے میں باتیں کریں گے، انہوں نے اس سے بھی زیادہ گند ڈالنا ہے، میرے ساتھ جو بچی فرح ہوتی ہے، اس کے خلاف بھی بولیں گے، اتنا گند ڈالیں گے اور لوگوں کی گواہیاں بھی دیں گے لیکن آپ نے اس کا کوئی ایشو نہیں بنانا بلکہ ان سب کو غداری کے ساتھ لنک کردینا ہے’۔

بشریٰ بی بی مزید کہتی سنائی دے رہی ہیں کہ ‘علیم خان اور باقی سب جو بولیں گے وہ سب پلاننگ کے تحت ہے، آپ نے ان کو غداری کے ساتھ لنک کردینا ہے، آپ نے سوشل میڈیا میں لیٹر (مبینہ دھمکی آمیز امریکی خط) کا معاملہ اٹھانا ہے کہ وہ خط صحیح ہے، یہ غداری کی وجہ سے اکٹھے ہوگئے ہیں اور اپنے آپ کو بچانے کے لیے یہ غداروں کے ساتھ مل گئے ہیں اور غدار باہرکی قوتیں بھی ہیں اور سب، یہ سارا آپ کو پتا ہے’۔

بشریٰ بی بی کا مزید کہنا تھا کہ’ آج آپ نے روس کا معاملہ اٹھانا ہے اور اس معاملے کو نیچے نہیں آنے دینا، ٹرینڈ بنا دینا ہےکہ ان کو بھی پتہ ہےکہ خان اور ملک کے ساتھ غداری ہو رہی ہے’۔ مبینہ لیک آڈیو میں سابق خاتون اول کا کہنا تھا کہ ‘فرح اور میرے بارے میں انہوں نے بہت گند اڑانا ہے، اس کو بھی آپ نے غداری سے لنک کرنا ہےکہ ہمیں پتہ ہےکہ یہ کون غدار کر رہا ہے’

 بشریٰ مانیکا کی جانب سے سیاستدانوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم پر قراداد پیش

علیم خان، حمزہ شہباز میں لڑائی کی خبریں، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

وزیراعظم کا نیشنل اکنامک ایڈوائیزری کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ

وزیراعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔

شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں دوڑیں لگوا دیں،ملازمین کی موجیں ختم

بنی گالہ میں عمران خان کی کابینہ تشکیل ، چیف آف سٹاف بھی مقرر

Comments are closed.