سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جیل میں لیپ ٹاپ و دیگر سہولیات ملیں گی یا نہیں؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنےکی درخواست کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے جیل حکام سے کل تک جواب طلب کر لیا ،جیل حکام نے لیپ ٹاپ، میڈیکل رپورٹ اور دیگر سہولیات سے متعلق جواب جمع نہ کرایا
شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو آرمڈ گاڑی پرلایا جاتا ہے ایسا لگتا ہے جیسے کسی دہشتگرد کو لایا جا رہا ہو، جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے پیش نظر شاہد خاقان عباسی کواس گاڑی میں لایا جاتا ہو گا .
شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو جیل میں الگ رہائش دی جائے ،
شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،اب جائیں گے جیل
درخواست میں مزید کہا گیا کہ شاہد خاقان عباسی کو پرہیزی کھانے کیلیے جیل میں خانساماں رکھنے کی اجازت دی جائے ،اے سی، فریج،ٹی وی، ٹی کیٹل، ٹوسٹر، اوون کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں، درخواست میں بیڈ، کرسی، کمپیوٹر، پرنٹر اورجیل سے دو مددگار بھی طلب کیے گئے ہیں ،
شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی
وزیراعظم کا ویژن نواز شریف کا اے سی بند کرنا ہے ،مریم اورنگزیب
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اخبار، کتابیں اور دیگر اشیا اپنے خرچے پر رکھنے کی اجازت دی جائے،درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ 1999 میں ملیر جیل میں قید کے دوران یہ تمام تر سہولیات فراہم کی گئی تھیں،درخواست میں اہلیہ، بیٹوں، بہو، بہنوں اور کزنز سے ملاقات کرنے کی اجازت کیلیے 13 افراد کے نام دیے گئے،
آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت
جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ








