عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن؛ دیت اورجرمانوں کی مد میں 11 کروڑ روپے ادا، کوٹ لکھپت جیل سے61 قیدی رہا

0
37
Kot Lakhpat Jail

عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن؛ دیت اورجرمانوں کی مد میں 11 کروڑ روپے ادا، کوٹ لکھپت جیل سے61 قیدی رہا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ کیا۔ عیدالفطر کے موقع پر61 قیدیوں کورہا کردیا گیا۔ محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں سےعبدالعلیم خان فاؤنڈیشن نے دیت اورجرمانوں کی مد میں 11 کروڑ روپے ادا کردیئے۔ جبکہ دیت اورجرمانوں کی ادائیگی کے بعد سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں 61 اسیران کی رہائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ محسن نقوی شریک ہوئے۔

تقریب سے آئی جی جیل خانہ جات اورچیف ایگزیکٹو آفیسرعبدالعلیم خان فاؤنڈیشن بریگیڈیئر (ر) خالد بشیر نے بھی خطاب کیا جبکہ صوبائی وزیراطلاعات عامرمیر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، سیکرٹری اطلاعات، کمشنرلاہور ڈویژن، آئی جی جیل خانہ جات، چیف ایگزیکٹو آفیسرعبدالعلیم خان فاؤنڈیشن بریگیڈیئر (ر) خالد بشیر، ڈپٹی کمشنر لاہوراورمتعلقہ حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔

علاوہ ازیں نگران وزیراعلیٰ نے رہا ہونے والے قیدیوں کو عیدی بھی دیتے ہوئے اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسیران کو رہائی کے بعد معاشرے کا مفید شہری بن کر دکھانا ہے۔ باہر جا کر کسی سے لڑنا ہے نہ جھگڑنا ہے بلکہ ذمہ دار شہری کی حیثیت سے زندگی گزارنی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
محسن نقوی نے جیل ملازمین کیلئے پولیس شہداء پیکیج کے مساوی پیکیج دینے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیل ملازمین کی تنخواہوں کے پیکیج پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔ جیل ملازمین کے پروموشن کیسز کو جلد نمٹایا جائے گا۔عید تعطیلات کے دوران قیدیوں کے ساتھ عزیز و اقارب کی ملاقاتوں میں مزید سہولت اور آسانی دی جائے گی۔

Leave a reply