چیئرمین ریڈ کریسنٹ ابرارالحق اپنی این جی او "سہارا” کےلیےفنڈریزنگ کرنے لگے

0
75

پاکستان کے معروف گلوکار ،پی ٹی آئی رہنما ،سہارا ٹرسٹ کے بانی اور پاکستان ہلال احمر کے چئیرمین ابرارالحق اپنی تنظیم سہارا ٹرسٹ کے فنڈ کے لئے گورنر سندھ ہاؤس میں میوزیکل تقریب میں آج پرفارم کریں گے-

باغی ٹی وی : ابرارالحق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی دعوت پر گورنر ہاؤس میں میوزیکل نائٹ تقریب میں پرفارم کریں گے اور اس کے عوض ملنے والی رقم وہ اپنی تنظیم سہارا ٹرسٹ کو دیں گے-

شادی میں ہوائی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق

تقریب کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ابرارالحق کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور پاکستان ہلا ل احمر کے چئیرمین حکومتی تقریب میں ہلال احمر کی بجائے اپنی نجی پرائیویٹ تنظیم کے لئے فنڈ اکٹھا کر رہے ہیں-


امبر دانش نامی ولاگر نے کہا کہ کس طرح ابرارالحق چیئرمین ہلال احمر پاکستان ہلال احمر پاکستان کے لیے نہیں بلکہ اپنی نجی این جی او سہارا ٹرسٹ فار لائف کے لیے گورنر ہاؤس سندھ میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام کر کے چندہ اکٹھا کر رہے ہیں؟ جناب کیا آپ وہاں اپنی پرائیویٹ محفل کا کرایہ ادا کر رہے ہیں؟-

خیبر پختونخوا حکومت کا مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کا اعلان

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا گورنر ہاؤس بھی عوامی اجتماعات کے لیے کھلا ہے؟ یا ہمارے ٹیکس کے پیسے سے صرف مراعات یافتہ لوگ ہی اس سہولت سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں؟یا پی ٹی آئی والے ابھی تک نہیں جانتے کہ طاقت، مقام اور پیسے کا غلط استعمال کسے کہتے ہیں؟ جمود کے پورے نظام کو کچلنے کے باوجود؟


محمد عمران احمد نامی صارف نے لکھا کہ جس گورنر ہاوس کے باہر پی ٹی آئی ایم کیو ایم،اور جی ڈی اے پی پی پی کے خلاف مظاہرہ کررہی ہے اسی گورنر ہاوس کے اندرعمران اسماعیل نےمیوزیکل گالا اور ڈنر کا اہتمام کیا ہے،پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے!ورنہ حکمرانوں نے تو بیڑا غرق کرنے میں اپنی سی پوری کوشش کردی ہے-

سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا دھرنا

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کو صدر مملکت نے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے صدر کی حیثیت سے تقرری کی منظوری دی تھی وزرات نیشنل ہیلتھ اینڈ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن نے نوٹیفیکشن جاری کیا تھا تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی تقرری تین سال کے لئے کی گئی ابرار الحق کا قدرتی آفات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ ہے جبکہ وہ او آئی سی کے انسانی حقوق کے پہلے سفیر بھی رہ چکے ہیں ابرار الحق کے ادارے سہارا ٹرسٹ کی انسانیت کے خدمات کا اقوام متحدہ بھی اعتراف کر چکی ہے-

آئمہ بیگ ٹیکس نادہندہ،گاڑی ضبط کرنے کا نوٹس جاری

جبکہ سابق چیئرمین انجمن ہلال احمر ڈاکٹرسعید الہی نے وکیل کے ذریعے ابرار الحق کی تعیناتی چیلنج کی تھی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ابرار الحق کو 3 سال کیلئے چیئرمین مقرر کیا گیا ہے،بطور چیئرمین میری تعیناتی تین سال کے لیے کی گئی تھی، میری تین سال کی مدت نو مارچ 2020 میں مکمل ہو رہی ہے،میری تعیناتی کی مدت مکمل ہونے سے قبل ابرارالحق کی تعیناتی غیرقانونی ہے۔

صدر مملکت نے فنانس ضمنی بل 2022 کی منظوری دے دی

درخواست میں مزید کہا گیا تھاکہ مجھےعہدے سےہٹانے سےقبل نہ نوٹس دیا گیااور نہ ہی کوئی معلومات دی گئیں،ابرارالحق سہارافانڈیشن کےسربراہ ہیں،ابرار الحق ایک ہسپتال اور پرائیویٹ کالج چلانے کے علاوہ اپنی این جی او سہارا فاؤنڈیشن کے لیے خیرات اور فنڈز بھی اکٹھے کرتے ہیں،اس لیے یہ مفادات کا ٹکراؤ بھی ہے۔ڈاکٹر سعید الہی کی طرف سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت جاری ہونےوالےابرارالحق کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن14: عابدہ پروین اور نصیبو لال کی وائرل ویڈیو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

یاد رہے کہ ابرار الحق نے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 78 سے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف الیکشن بھی لڑا تھا البتہ انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

افغانستان میں سخت انسانی بحران ہے:امریکا افغان اثاثوں کی بحالی پرعمل کرے:افغان…

ابرار الحق گلوکاری اور سیاست کے ساتھ سماجی کام بھی کرتے ہیں، اُن کا فلاحی ادارہ غریب اور مستحق افراد کو علاج سمیت دیگر ضروریات زندگی کی سہولیات فراہم کرتا ہے تحریک انصاف کے رہنما اس سے قبل انسانی حقوق کے سفیر رہ چکے جبکہ وہ قدرتی آفات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

آئی ایم ایف کی شرط یا بیورو کریسی کی نااہلی یا پھرشوکت ترین وزیراعظم پربھاری:کچھ…

Leave a reply