خیبر پختونخوا حکومت کا مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کا اعلان

0
81

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے مریضوں کے مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کا اعلان کیا ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اب پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور میں خیبر پختونخواہ کے مریضوں کا مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا جائے گا۔ جس کے لیے خیبر پختونخوا حکومت، اسٹیٹ لائف انشورنس اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط۔ ہوئے ہیں-

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 13فروری کو ہوں گے:الیکشن کمیشن

مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کی یہ سہولت صوبائی حکومت کے صحت کارڈ اسکیم کے تحت دستیاب ہوگی لیور ٹرانسپلانٹ پر فی مریض 50 لاکھ جبکہ کڈنی ٹرانسپلانٹ پر فی مریض 14 لاکھ روپے کا خرچہ صحت کارڈ کے تحت صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

اس حوالے سے خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ جیسے اہم ادارے میں مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت صوبائی حکومت کا عوام کے لئے بڑا تحفہ ہے۔

سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا دھرنا

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کے دیگر اہم اداروں میں بھی صوبے کے عوام کو مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی صحت کارڈ اسکیم کے تحت کینسر کے مفت علاج کو بھی شامل کیا جائے گا جبکہ وسیع تر عوامی مفاد میں مفت او پی ڈی سروسز کو بھی صحت کارڈ سکیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں ملتوی شدہ بلدیاتی انتخابات 13 فروری کو کروانے کا اعلان کیا ہےترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کے پی میں امیدواروں کے انتقال کے باعث ملتوی کیے گئے انتخابات اب 13 فروری کو ہوں گے۔ادھر اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان( ڈی آئی خان) میں میئر سٹی کونسل کی نشست پر الیکشن بھی 13 فروری کو ہی ہوگا۔

ہائی کورٹ نے ریپ کیس میں متاثرہ کمسن بچی کا بیان بھی قابل تسلیم گواہی قراردیا

ترجمان کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 89 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، جن کی جانچ پڑتال 14 سے15جنوری تک ہوگی۔صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں17 سے 18 جنوری تک کی جاسکیں گی اپیلوں پر فیصلہ 21 اور22جنوری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی جبکہ 24 جنوری تک امیدوار اپنےکاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گےصوبائی الیکشن کمیشن کےمطابق 25 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

آئمہ بیگ ٹیکس نادہندہ،گاڑی ضبط کرنے کا نوٹس جاری

Leave a reply