بزرگ صحافی، ادیب اور براڈ کاسٹر ابوالحسن نغمی امریکہ میں انتقال کرگئے.

0
72

بزرگ صحافی، ادیب اور براڈ کاسٹر ابوالحسن نغمی امریکہ میں انتقال کرگئے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ابوالحسن نغمی نے روزنامہ "زمیندار ” سے صحافت کا آغاز کیا. ریڈیو پاکستان لاہور کے بچوں کے پروگرام میں "بھائی جان” کے طور پر بہت مقبول ہوئے۔ روزنامہ "امروز” میں قطعہ بھی لکھتے رہے. پھر وائس آف امریکہ میں چلے گئے ۔ جس کے بعد ایک انشورنس کمپنی سے وابستہ رہے ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد SOUL ( سوسائٹی آف اُردو لٹریچر ) واشنگٹن کی بنیاد رکھی ۔ ان کی کتابوں میں یہ لاہور ہے، داستان جاری ہے،

بتیس برس امریکہ میں، سعادت حسن منٹو (ذاتی یادداشتوں پر مبنی اوراق)، مادام کیوری، بچوں کی زندگی کے بحران اور شرمیلے پن کا نفسیاتی علاج شامل ہیں. اداکار نُور نغمی ان کے صاحبزادے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک اور ریفرنس بھیج دیا گیا

پروین رحمان قتل کیس ،سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی

Leave a reply