6 چیزوں میں ہے علاج تیزابیت کا ،ماہرین طب

0
65

لاہور : معدے میں گیس ، تیزابیت ہر دوسرے انسان کا مسئلہ ، اس مسئلے کے حل کے لیے مریض ہر قسم کا علاج اور ٹوٹکا استعمال کرتا ہے، غیر متوزن غذائیں، جنک فوڈ، غیر معیاری اور تیز مصالحہ جات اور تیل کا استعمال ہر عمر کے افراد کو تیزابیت میں مبتلا کرسکتا ہے۔ ماہرین طب نے اس کے حل اور علاج کے لیے انسان کے عام استعمال کی چیزوں کے ذریعے علاج کرنے کی کوشش کی اور کامیاب رہے

غیرت کے نام پر مرد اور عورت کو "پھانسی”

اسی طریقہ علاج کو سامنے رکھتے ہوئے ماہرین طب نے ایک چارٹ تیار کیا ہے جس کے مطابق اگر ہم اپنی خوراک کھانا پینا کرلیں تو اس بیماری سے جان بھی چھوٹ جائے گی اور صحت بھی بہتر ہوجائے گی آج ہم آپ کو اس عام شکایت پر قابو پانے کے لیے کچھ غذائیں بتا رہے ہیں جو اس تکلیف کو خاصی حد تک کم کر سکتی ہیں۔ ان غذاؤں کا روزمرہ یا باقاعدہ استعمال تیزابیت میں کمی کرسکتا ہے۔

ادرک
ماہرین طب کا کہنا ہےکہ ادرک تیزابیت کے لیے بہترین غذا ہے، ادرک میں اینٹی آکسیڈنٹس اوراینٹی انفلیمنٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ادرک تیزابیت کے ساتھ ساتھ سینے کی جلن، بدہضمی اور پیٹ کے دیگر امراض میں بھی مفید ہے۔

اب بھارت نہیں ترکی جائیں گے ،مشاورت شروع

جو کا دلیہ
جوکا دلیہ تو بہت سی بیماریوں کے لیے اکثیر کی حیثیت رکھتا ہے ، معدے کی تیزابیت کے حوالےسے ماہرین طب کا کہنا ہےکہ ناشتے میں جو کا دلیہ تیزابیت کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس میں موجود فائبر ہاضمے میں معاون ہوتا ہے۔جو پیٹ میں موجود اضافی ایسڈ کو جذب کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال تیزابیت کی شکایت سے نجات دلا سکتا ہے۔

ہرے پتوں کی سبزیاں
ہرے پتوں کی سبزیاں جیسے پالک، پودینہ، دھنیہ، میتھی، بند گوبھی وغیرہ تیزابیت میں کمی کے ساتھ ساتھ اور بھی بے شمار فائدوں کی حامل ہیں۔ یہ جسم کے تمام اعضا کو فعال رکھتی ہیں اور خون کی روانی کو بہتر بناتی ہیں۔
دہی
دہی سینے میں جلن اور تیزابیت کی فوری اور اکسیر دوا ثابت ہوسکتا ہے۔ دہی کا باقاعدہ استعمال تیزابیت کے مسئلے سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا دلا سکتا ہے۔

پردیسیوں کی قسمت جاگ اٹھی ، یونان میں موقع مل گیا

کیلا
فوری توانائی پہنچانے والی شے کیلا ایتھلیٹس کی غذا کا لازمی جز ہے۔ کیلے میں الکلائن موجود ہوتاہے اسی لیے یہ تیزابیت کے خلاف فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

خربوزہ
خربوزہ بھی کیلے کی خاصیت رکھنے والا پھل ہے، خربوزہ پیٹ کے لیے نہایت مفید ہے۔ یہ پانی کی کمی دور کر کے جسم میں خون اور پانی کی روانی بحال رکھتا ہے جبکہ کھانے کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

Leave a reply