آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ کو امریکا میں بین الاقوامی کلچرل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں پاکستان میں ثقافت، ادب اور فنون لطیفہ کی ترقی فروغ اور بین الاقوامی کمیونٹی سے مربوط تعلق جوڑنے کے لیے پل کا کردار ادا کرنے اور غیر معمولی خدمات انجام دینے پر دیا گیا۔
احمد شاہ ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں، یہ ایوارڈ کیلیفورنیا میں سینیٹر باب آرچولیٹا اور امریکہ میں متحرک ادبی اور فلاحی ادارے فرینڈز آف پاکستان نے دیا۔ امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں فرینڈز آف پاکستان کے نمائندگان اور کیلیفورنیا کے سینیٹر Bob Archuleta بھی شریک تھے، اس موقع پر سینیٹر کیلیفورنیا باب آرچولیٹا نے کہا کہ ادب اور فن کے لیے احمد شاہ کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ احمد شاہ نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادب اور فنون لطیفہ ہی دنیا کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ سکتا ہے اور ثقافت و ادب پر توجہ دے کر دنیا میں امن قائم رہ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل آف پاکستان نہ صرف پاکستانی ادب و ثقافت کے فروغ اور ترویج میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے بلکہ یہ پاکستان کا واحد ثقافتی ادارہ ہے جو دنیا کے ساتھ منسلک ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بین الاقوامی کلچرل کانفرنس منعقد کرنے پر کام ہو رہا ہے جس میں دنیا بھر کے کلچرل سفیروں اور ماہرین کو دعوت دی جائے گی۔
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے