اداکارہ ریشم نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا لیکن کیوں؟

0
28

اداکارہ ریشم نے اپنے حالیہ ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کہ حکومت پاکستان نے فلم کو انڈسٹری کا درجہ دیکر بد حال انڈسٹری میں روح پھونک دی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فنکاروں کی انشورنس بہت ہی اچھا قدم ہےایسے اقدامات سے بہت زیادہ خوشحالی آئیگی اور فنکاروں کی حالت بھی بہتر ہوگی۔یہ جو اعلانات کئے گئے ہیں اس سے سینما اور فلم انڈسٹری ترقی کریگی میں دل کی گہرائیوں سے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔دوسری طرف ایگزیبیٹر جہانزیب بیگ نے کہا کہ حکومت پاکستان میں بجٹ میں فلم کے لئے جو اعلانات کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں خصوصی طور پر فنکاروں کی انشورنس اور نیشل فلم اکیڈمی اور نیشنل آرٹ سٹوڈیو کے لئے ایک ارب کا بجٹ رکھا گیا ہے یہ بہت ہی خوش آئند بات ہے اس سے نہ صرف حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ انویسٹمنٹ بھی آئیگی اور

ہماری حستہ حال فلم انڈسٹری بہتری کی طرف بڑھے گی کوئی شک نہیں کہ ہم تخلیقی لوگ ہیں ہم نے مختصر بجٹ میں بہت اچھی فلمیں بھی بنائیں۔ ہمارا کبھی اس طرف فوکس ہی نہیں رہا خوشی کی بات ہے کہ اب اس پہ فوکس ہو گا۔ یاد رہے کہ اس بجٹ میں حکومت پاکستان نے فلم انڈسٹری کے لئے کچھ ہم اعلانات کئے ہیں ان اعلانات کو فلمی صنعت کے لئے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے.

Leave a reply