عدالت امدادی سرگرمیوں میں مداخلت نہیں کرے گی،چیف جسٹس

supreme court

عدالت امدادی سرگرمیوں میں مداخلت نہیں کرے گی،چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں سیلاب متاثرین کو سہولیات دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت سے امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات مانگ لیں،عدالت نے پی ڈی ایم اے اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے بھی جواب طلب کر لیا سندھ حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب انتظامی اختیارات کا نہیں بلکہ عوام کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے، سندھ ہائیکورٹ نے عوامی مفاد میں احکامات جاری کیے تھے، ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں کہا کہ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے شہری کمیٹیاں تشکیل دی گئیں،

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت امدادی سرگرمیوں میں مداخلت نہیں کرے گی، سندھ حکومت نے عدالت کو مطمئن کرنا ہوگا کہ عوام کیلئے کام ہو رہا ہے،وکیل نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے دور میں بھی جواب کیلئے ایک ہفتے کا وقت مانگا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ سکھر اور دادو بینچ نے سیلاب متاثرین کی مدد بحالی کے کام کی نگرانی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی تھیں جسے سندھ حکومت نے عبوری حکم پر سپریم کورٹ میں چیلینج کیا تھا.

مزید یہ بھی پڑھیں؛ والدین بے دھیانی میں 5 سالہ بچے کوغلط سکول میں اتار کر روانہ ہو گئے
آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
مریم نواز آج لندن روانہ
بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی،قائم مقام وائس چانسلرکو عدالت نے دوبارہ ہٹا دیا
امریکا کا یوکرین کو ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کا نیا پیکج مہیا کرنے کا اعلان
آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
ڈوبنے والے مزدور کو بچانے کی کوشش ،باپ، دو بیٹوں سمیت چار افراد جاں بحق

Comments are closed.