عدالت نے خواجہ آصف کی درخواست کیوں رد کی

0
38

عدالت نے خواجہ آصف کی درخواست کیوں رد کی

باغی ٹی وی : سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کو احتساب عدالت پیش کر دیا گیا خواجہ آصف نے فیملی اور بزنس ارکین کی ملاقات کے لیے درخواست دائر کردی.احتساب عدالت لاہور نے درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کردی.

تفصیلات کے مطابق ، آج لاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ آصف کو پیش کیا گیا جس میں درخواست کی گئی تھی کہ خواجہ آصف کے گھر والوں اور بزنس پارٹنرز کو ملاقات کا موقع دیا جائے، عدالت نے درخواست پر اعتراض لگا کر درخواست واپس کردی ،

عدالت کا کہنا تھ کہ درخواست میں کہیں نہیں لکھا کہ کس وجہ سے ملنا چاہتے ہیں،.یہاں صرف نام لکھے ہوئے ہیں.خواجہ آصف کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کر دی..

ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز

آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان

چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

نیب ذرائع کے مطابق خواجہ آصف اپنےملازم طارق میرکےنام پہ ایک بےنامی کمپنی بھی چلارہےہیں،ملزم نےجعلی ذرائع آمدن سے اپنی حاصل شدہ رقم کو ثابت کرناچاہا،ملزم نےیواےای کی ایک فرم میں ملازمت سے13کروڑ روپےحاصل کرنےکادعویٰ کیا،

نیب کے ترجمان کے مطابق 2018 تک مختلف عہدوں پررہنےکےبعدان کےاثاثے221 ملین روپے تک پہنچ گئے، ترجمان‏ کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش وہ بطورتنخواہ اس رقم کاکوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش نہ کرسکے،ملزم کی بیرون ملک ملازمت کامعاملہ عدالت عالیہ ،عدالت عظمیٰ میں بھی زیرسماعت رہا،

Leave a reply