عدالت نے سابق وفاقی وزیر کو بڑے کیس میں بری کر دیا

0
44

عدالت نے سابق وفاقی وزیر پیپلز پارٹی رہنماء نبیل گبول کو عدالت نے بری کردیا۔نبیل گبول پر الزام تھا کہ اس نے سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کی تھی۔ تھانہ ڈیفنس کی پولیس نے نبیل گبول کے خلاف اقدام قتل اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا۔ نبیل گبول نے عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری کروائی تھی

دوران ٹرائل بنیل گبول کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے بریت کی درخواست داخل کی تھی۔لطیف کھوسہ کے وکیل بیرسٹر عطا ء کھوسہ نے ضمانت پر اعتراض نہیں کیا۔ نبیل گبول اور لطیف کھوسہ کے درمیان صلح ہوچکی ہے ہمیں کوئی اعتراض نہ ہے نبیل گبول کو بری کیا جائے ۔مدعی اور اس کا وکیل نبیل گبول کے خلاف مقدمہ نہیں چلانا چاہیتے عدالت سےاستدعا ہے بریت کی درخواست ممظور کی جاے۔

عدالت نے نبیل گبول کے وکیل کی درخواست بریت منظور کرتے ہوے نبیل گبول کو بری کردیا ہے۔سردار نبیل گبول کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں لطیف کھوسہ کے گھر داخل ہوکر فائرنگ کرنے،توڑ پھوڑ کر نے کے الزام کے تحت مقدمہ الزام نمبر 181/2020 زیردفعہ 324/452/427 تعزیرات پاکستان کے تحت درج تھا۔

Leave a reply