سینئر اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بیٹیوں کی اہمیت پر کھل کر بات کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ میں دنیا کا خوش نصیب ترین باپ ہوں کیونکہ مجھے میرے رب نے بیٹیوں جیسی نعمت سے نوازا ہے۔ میں دن رات اسکی اس رحمت کا شکر گزار ہوں۔ بیٹیاں سچ میں رحمت ہوتی ہیں یہ مجھے تب بات پتہ چلی جب میں باپ بنا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دین بھی بیٹیوں کے بارے میں بات کرتا ہے ان کو اعلی مقام دیتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری سوسائٹی میں ، بیٹیوں کی پیدائش پر بہت سارے گھروں میں ماتم منایا جاتا ہے، اور کبھی کبھی تو بیٹی پیدا کرنے والی لڑکی کو طلاق ہی دیدی جاتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کی خواہش کرنے والے یہ بھول جاتے ہیں بیٹا اور بیٹی عطا کرنا میرے رب کا اختیار ہے ۔
”جن لوگوں کی بیٹیاں ہیں میں ان سے کہوں گا انہیں بالکل بھی اپنے اوپر بوجھ نہ سمجھیں ”، میرا ایمان ہے بیٹیوں کے ہر معاملے میں خدا باپ کی مدد فرماتا ہے ۔خدا تو ویسے ہی بیٹیوں کے کاموں میں والدین کے لئے آسانیاں فرما دیتے ہیں۔