پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔
باغی ٹی وی : پاکستانی اداکار نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پرجاری ویڈیو پیغام میں کورونا سے صحت یاب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ میں 24 جولائی کو کورونا کا شکار ہوگیا تھا لیکن اب میں کافی بہتر ہوں قرنطینہ میں میں نے لکھا، مطالعہ کیا اور تھوڑا بہت خود پکا کر بھی کھایا لیکن ایک چیز ضرور سیکھی اور وہ یہ کہ مجھے کسی سے مشورے نہیں لینے۔
ہیش ٹیگز اورنعروں کا وقت ختم ،حکومت بتائے کہ نظام کو تبدیل کرنے کے لیے کیا کررہی…
عدنان صدیقی نے کہا کہ کوویڈ کے بارے میں لوگ عجیب سی باتیں کرتے تھے، ایسی باتوں سے کوئی کمزور آدمی ڈر کر مر ہی جائے، میں نے ساری باتیں ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیں، اور اللہ کا شکر ہے کہ میں ٹھیک ہوں۔
عدنان صدیقی بھی کورونا کا شکار ہو گئے
واضح رہے کہ 26 جولائی کو نامور پاکستانی اداکار میں کورونا کی تشخیص ہوگئی تھی۔ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آخر کار کورونا نے مجھے بھی اپنی لپیٹ میں لے لیاعدنان صدیقی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو آئیسولیٹ کر لیا تھا۔