کنٹونمینٹ الیکشن  تحریر ایڈوکیٹ عبدالمجید مہر 

0
42

گذشتہ دن ملک میں کنٹونمنٹ کے الیکشن ہوئے جس میں واضع طور پر پاکستان تحریک انصاف کو برتری حاصل ہوئ جبکہ مقابلے میں ذیادہ تر وہی آزاد امیدوار جیت کر آئے ہیں جن کو پارٹی کی طرف سے ٹکٹ نہیں مل سکا اس ساری صورتحال کو دیکھا جائے تو پی ٹی آئ کا مقابلہ اپنے ہی پارٹی کے آزاد امیدواروں سے تھا اس وقت پی ٹی آئ نے جہاں ٦٣ سے زائد سیٹ حاصل ہیں دوسری طرف آزاد امیدوار بھی ۵٦ کے قریب سیٹ جیت چکے ہیں اور یقینی طور پر وہ بھی تقریبا سب پی ٹی آئ میں شامل ہوں گے اس طرح پی ٹی آئ واضع اکثریت سے پہلے نمبر ہوگی 

دوسری بات جو اس میں واضع نظر آئ ہے کہ پی ٹی آئ اس وقت ملک کی واحد جماعت ہے جو تقریبا تمام صوبوں سے الیکشن جیت کر چاروں صوبوں کی زنجیر بن چکی ہے 

سندہ میں پپلزپارٹی کی ١٣ سالہ خراب کارکردگی سے تنگ عوام نے بھی پی ٹی آئ کو کراچی سے واضع برتری دلوائ 

بلوچستان کوئٹہ کی ۵ میں سے ٣ سیٹوں پر پی ٹی آئ جیت چکی 

اس ساری کامیابی سے ایک بات تو واضع ہوچکی کہ عوام نے اپوزیشن جماعتوں کے جعلی بیانئے وہ چاہے حکومت مخالف ہو یا ریاستی اداروں کے مخالف سب کو عوام نے مسترد کر کے حکومتی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کردیا اور ثابت کردیا کہ پاکستانی عوام کسی صورت ان جماعتوں کی حمایت نہیں کرے گی جو ریاستی اداروں یا پاکستان کو دنیا کے سامنے بدنام کرنے کی پالیسی اپنائیں گی 

ن لیگ نے نواز شریف کے بیانئے ووٹ کو عزت دو کی بجائے شہباز شریف کے بیانئے کام کو عزت دو کو اپنایا جس وجہ سے ان کو بھی اچھی سیٹیں مل چکی ہیں جسے ن لیگ اپنی بڑی کامیابی سمجھ رہی ہے حالانکہ اس کامیابی سے لگ یہی رہا ہے کہ عوام نے نواز شریف کے بیانئے کو مسترد کرکے شہباز شریف کے بیانئے کو اپنایا ہے 

دوسری طرف ن لیگ ہمیشہ اسٹیبلشمینٹ پر الیکشن چوری کا الزام لگاتی آئ ہے لیکن کنٹونمنٹ الیکشن جو اسٹیبلشمنٹ کے اپنے گھر کے الیکشن ہیں اس میں جیتنے کے بعد ن لیگ کا یہ بیانیہ کہ اسٹیبلشمنٹ الیکشن چوری کرواتی ہے بھی اپنی موت آپ مرتا دکھائ دے رہا ہے 

اب پاکستانی عوام کو جان لینا چاہیے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ الیکشن چوری کروانے میں ملوث ہوتی تو شائد کنٹونمنٹ الیکشن میں ن لیگ کے ہاتھ ایک سیٹ بھی نا آتی 

ن لیگ سمیت تمام اپوزیشن کی جماعتوں نے یہ جھوٹ پر مبنی ایک بیانیہ بنالیا کہ جہاں سے جیت جائیں وہ عوام کی جیت اور ہار جائیں تو اسے اسٹیبلشمنٹ کی سازش قرار دی جائے 

لیکن اب پاکستانی عوام اپوزیشن کے اس بیانیے کو مکمل مسترد کرچکی ہے ،پاکستانی عوام عقل و شعور رکھنے والی ہے وہ جانتے ہیں کہ اپوزیشن کی جماعتوں کا کام حکومت میں آکر صرف کرپشن کرنا ہی ہے ملکی تعمیر و ترقی سے ان کو کوئ غرض نہیں 

اس وقت تک حالات کے مطابق لگ ایسا ہی رہا ہے کہ پی ٹی آئ ٢٠٢٣ میں بھی واضع اکثریت سے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی اور اپوزیشن ایک بار پھر روتی ہی نظر آئے گی 

@MajeedMahar4

Leave a reply