اسلام آباد: پاکستان کی طرف سے افغانستان کو انسانی امداد کے طور پر گندم کی پہلی کھیپ آج پہنچائی جا رہی ہے۔

باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 22 نومبر کو وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں 5 ارب روپے مالیت کی انسانی امداد کا اعلان کیا تھا، امدادی سامان میں 50 ہزار، میٹرک ٹن گندم، طبی سامان، موسم سرما میں پناہ گاہیں اور دیگر سامان بھی شامل ہے۔

1450 افغان بچے جو والدین کے بغیر تنہا امریکا پہنچے

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کو انسانی امداد کے طور پر 1800 میٹرک ٹن گندم کی پہلی کھیپ آج پہنچائی جا رہی ہے، گندم کی پہلی کھیپ 1800 میٹرک ٹن آج طورخم میں افغانستان کے حوالے کی جا رہی ہے-

یورپی یونین کے 15 ممالک کا 40 ہزار افغان طالبان مخالف افغانوں کو پناہ دینے کا…

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی طرف سے افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پانچ ارب روپے کے امدادی پیکیج کی منظوری دی تھی وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو افغانستان کے لیے خصوصی طور پر قائم کیے جانے والے بین الوزارتی رابطہ سیل کا دورہ کیا اور بعد میں ایپیکس کمیٹی کی صدارت کی۔

عالمی بینک نے افغانستان کو بڑی خوشخبری سُنا دی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ شوکت ترین، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف اور اعلی حکام نے شرکت کی تھی اجلاس میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اور ہنگامی صورتحال سے نمٹننے کے لیے افغانستان کے لیے 5 ارب روپے کی امدادی پیکج کی منظوری دی گئی تھی

یو این جنرل اسمبلی میں افغان نشست نہ ملنے پر طالبان کا ردعمل

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان کی سرحدوں سے داخل ہونے والے تمام افغانی باشندوں کے لیے کووڈ 19 کی مفت ویکسینیشن جاری رہے گی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کے لیے ہندوستان کی طرف سے 50 ہزار میٹرک ٹن امدادی گندم کو جو کہ پاکستان سے گزر کر جائے گی راہداری کی اجازت دی جائے گی۔

طالبان کے ساتھ سرحدی جھڑپ غلط فہمی کا نتیجہ تھی ایران

Shares: