اگر ہم ذاتیات پر اتر آتے تو رانا ثناء اللہ…………..شہریار آفریدی نے کیا کہہ دیا

Shehryar-Khan-Afridi

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کا اجلاس ہوا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کمیٹی اجلاس میں کہا کہ اے این ایف نے رانا ثنااللہ کا تین ہفتے تک تعاقب کیا،راناثنااللہ کی کی گاڑی کی فوٹیج اے این ایف کے پاس ہے ،خدا کے لیے ثبوت کا کام عدالت پر چھوڑ دیں ،اگرہم ذاتیات پرآتے تورانا ثنااللہ کوپریس کے سامنے نہ جانے دیتے،انسداد منشیات فورس تمام ثبوت عدالت میں پیش کرے گی،

شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ معلوم ہے رانا ثنااللہ ،ان کی اہلیہ اور داماد کے پاس کتنی جائیداد ہے ،معلوم ہے کتنے سالوں میں راناثنااللہ کی جائیدادمیں کتنا اضافہ ہوا،رانا ثناء اللہ کے ساتھ نہ میری دشمنی ہے نہ وزیراعظم کی، رانا ثناء اللہ کو تین ہفتے تک فالو کیا گیا

ن لیگ پر ایک اور جمعہ بھاری،رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد

رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے.

Comments are closed.