اگر مزاکرات کامیاب نہ ہوئے تو چین کو سبق سکھا سکتے ہیں، بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی دھمکی

0
47

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مزاکرات کامیاب نا ہوئے تو چین کو سبق سکھا سکتے ہیں،

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے پیر کے روز کہا ہے کہ اگر فوجی اور سفارتی سطح پر دونوں ممالک چین اور بھارت کے مابین بات چیت کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا تو چین کے ساتھ نمٹنے کے لئے بھارت کے پاس "فوجی آپشنز” موجود ہیں۔

.
مشرقی لداخ میں ہندوستان اور چین کے مابین جاری تنازعہ پر راوت نے کہا کہ، "لداخ میں چینی فوج کی طرف سے بد انتظامیوں سے نمٹنے کے لئے فوجی آپشن جاری ہے لیکن اس کا استعمال اسی صورت میں کیا جائے گا جب فوج اور سفارتی سطح پر بات چیت ناکام ہوجاتی ہے۔”

چینی فوج کی طرف سے فنگر ایریا ، وادی گولان ، گرم چشموں اور نالہ سمیت متعدد علاقوں میں قبضے پر ہندوستان اور چین کے مابین اپریل سے تنازعہ جاری ہے،دونوں فریقین کے مابین گذشتہ تین ماہ سے مذاکرات جاری ہیں جن میں پانچ لیفٹیننٹ جنرل سطح کے مذاکرات ہوئے ہیں لیکن اب تک اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا

تاہم ،چیف آف ڈیفنس سٹاف نے ان فوجی آپشنوں کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کرنے سے انکار کر دیا

چین اور بھارت کے مابین بھی لداخ کے حوالہ سے کشیدگی میں اضافہ ہی ہو رہا ہے، چین نے بھارتی کرنل سمیت 20 فوجیوں کو مار دیا تھا، بھارت چین کے معاملے پر خاموش رہا،کبھی دھمکیاں بھی دیتا رہا لیکن چین بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیتا رہا،چین نے گھس کر بھارتی زمین پر لداخ میں قبضہ کیا جس کو تاحال بھارت چھڑا نہیں سکا،

لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

لداخ پر پنگے بازی پر چائنہ نے بھارتی فوج کو رگڑ دیا مگر کشمیر پر ہم احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکے

مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان

لداخ سے ذرائع کے مطابق گھس کر مارنے کی بھڑکیں مارنے والے بھارت کی آج کل بولتی بند ہے، اس کی وجہ سکم اور لداخ کی سرحد پر چینی فوج کی وہ نقل وحرکت ہے جس سے بھارتی فوج اور مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی افواج ڈربوک شیوک کی اہم شاہراہ سے صرف 255 کلومیٹر دور ہیں۔ بھارتی عسکری ذرائع کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق سرحد پر چینی افواج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

 

Leave a reply