قتل، اندھے قتل اوراغواء کی وارداتوں میں ملوث13 ملزمان گرفتار

0
43

قتل، اندھے قتل اوراغواء کی وارداتوں میں ملوث13 ملزمان گرفتار

لاہور انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن ڈویژن نے قتل، اندھے قتل اور اغواء کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل اور مالِ مسروقہ برآمد کر لیا ہے۔اِن خیالات کا اظہارایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن آفتاب پھلروان نے آج اپنے دفتر میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرڈویژن کے انچارج انویسٹی گیشنز بھی موجود تھے۔ایس پی آفتاب پھلروان نے بتایا کہ شیرا کوٹ انویسٹی گیشن پولیس نے اندھے قتل اور قتل کی 02 مقدمات ٹریس کرکے دونوں واقعات میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان ریحان عرف ننھا، ولید اور اللہ دتہ نے معمولی تلخ کلامی پر شہری اعجاز کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ ملزمان کی فائرنگ سے فرحان عرف کالی گجر اور صابر فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسی پولیس ٹیم نے شہری ذیشان منظور کے اندھے قتل میں ملوث عمران عرف مانا اور ثاقب کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے موٹر سائیکل کے تنازع پر مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ ملزمان قتل کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن آفتاب پھلر وان نے مزید بتایا کہ انویسٹی گیشن وحدت کالونی نے پولیس کی جعلی وردیاں پہن کر 3 شہریوں کو اغواء کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے 8 ملزمان احمد فرحان، عرفان، احسان اور محسن وغیرہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان پولیس وردیوں میں ملبوس ہو کر کال سنٹر میں داخل ہوئے اور موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان اور مغویان میں آن لائن فراڈ کا تنازع چل رہا تھا۔ ملزمان کال سنٹر کے مالک تینوں بھائیوں کو موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور گاڑیوں سمیت ساتھ لے گئے تھے۔ملزمان کو گرفتار کر کے ان کی نشاندھی پر تینوں گاڑیاں سوزوکی کار، ہنڈا سٹی، سوزوکی پک اَپ اور پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن آفتاب پھلروان نے کہا کہ ملزمان کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی اورشہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

Leave a reply