اگلی پیشی پر عدالت سے کیا استدعا کرنے والے ہیں؟ رانا ثناء اللہ نے کہی اہم بات

0
38
rana sanaullah

اگلی پیشی پر عدالت سے کیا استدعا کرنے والے ہیں؟ رانا ثناء اللہ نے کہی اہم بات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر یار آفریدی کہتے رہے کہ فیصل آباد سے ایک بندہ پکڑا اس کے رانا ثناء اللہ کے ساتھ تعلقات ہیں وہ بندہ کہاں ہیں اسے عدالت میں پیش کیا جائے، میرے خلاف سازش ہوئی ہے کس نے کی، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کو معلوم کرے،

اگلی تاریخ پر عدالت سے استدعا کرنے جا رہے ہیں کہ شہر یار آفریدی اور ڈی جی اے این ایف کو عدالت میں طلب کیا جائے اور ان لوگوں کے بارے پوچھا جائے جو پکڑے گئے تھے، وہ ویڈیو سامنے لائیں جو آپ نے وزیراعظم کو دکھائی تھی، اور اس ویڈیو کو لے کر ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا،مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے

انسدادمنشیات عدالت لاہورمیں رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ عدالت میں پہنچ گئے،

وکیل نے کہا کہ اےاین ایف حکام شہریارآفریدی سےراناثنااللہ کی سی سی ٹی وی یافوٹیجزفراہم کریں،جسٹس شاکر حسین نے کہا کہ جتنے لوگ عدالت میں کھڑے ہیں وہ بیٹھ جائیں،جج نے رانا ثناء اللہ سے بھی مکالمہ کیا اور کہا کہ رانا صاحب آپ بھی بیٹھ جائیں، جس پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں اپنا کیس خودروسٹرم پرکھڑاہوکردیکھناچاہتاہوں،

وکیل نے کہا کہ رانا ثنااللہ کے خلاف تاحال قواعد وضوابط کے مطابق چالان جمع نہیں کروایا گیا،چالان کے ساتھ لف تمام دستاویزات رانا ثنااللہ کو فراہم نہیں کی گئیں،صرف راناثنااللہ کوچالان کے2صفحات فراہم کیےگئےجوکافی نہیں ،سی ڈی آر،کیمیکل رپورٹ،ایف آئی اے کی سفر کی دستاویزات بھی فراہم نہیں کی گئیں،جب چالان پیش کیا جاتا ہے تو تمام دستاویزات ملزم کو فراہم کی جاتی ہیں،

سپریم کورٹ میں راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکر دی گئی،راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست نےاے این ایف نےدائر کی،ضمانت منسوخی کی درخواست 17 صفحات پر مشتمل ہے ،

رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے ،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

Leave a reply