بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں زراعت مکمل تباہ، متاثرین کوئٹہ پہنچ گئے

0
55

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں سیلاب سے زراعت مکمل تباہ ہوگئی، اور متاثرہ خاندان کوئٹہ پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث جہاں ملک بھر میں لاکھوں خاندان بے گھر، کروڑوں افراد متاثر، لاکھوں مویشی سیلاب کی نذر ہوئے، وہیں سب سے زیادہ نقصان بلوچستان میں ہوا۔

بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرف لسبیلہ بھی بری طرح‌ متاثرہوا ہے ،زراعت اس حد تک تباہ ہوگئی ہےکہ کسانوں کو بحالی کی امید نظر نہیں آرہی ، شاید یہی وجہ ہے کہ یہ کسان اپنی بقا کی خاطرکوئٹہ پہنچے ہیں تاکہ صوبائی حکومت ان کی مدد کرسکے

بلوچستان میں سیلاب جہاں انسانی جانوں اور گھروں کی تباہی کا سبب بنا وہیں بڑے پیمانے پر زراعت کو بھی نقصان پہنچا، اور ضلع لسبیلہ میں تو سیلابی ریلوں نے زراعت کو مکمل تباہ کردیا ہے۔

ضلع لسبیلہ کے متاثرہ زمیندارکوئٹہ پہنچ گئے ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی اربوں روپے کی فصلیں تباہ ہو گئیں، اور نئی فصل لگانے کے قابل نہیں رہے۔

صوبائی حکومت تو سیلاب متاثرین کی داد رسی نہ کر سکی لیکن غیر سرکاری تنظیمیں پیش پیش ہیں، اور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے کوئٹہ کے علاقوں کیچی بیگ اور مشرقی بائی پاس پر ساڑھے تین سو سے زائد خیموں پر مشتمل بستی قائم کردی گئی ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ خیمہ بستیوں میں متاثرین کو کھانے پینے اور تعلیم کی سہولیات بھی جا رہی ہیں ۔منتظمین کا کہنا ہے کہ بچوں کے لئے جھولون کا انتظام بھی کیا گیا جہاں وہ دو لمحے خوشی کے مسکرا کر اپنی تباہی کا غم بھلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

 

 

 

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

Leave a reply