پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کی اوریجنل ہارر ویب سیریز میں اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔

باغی ٹی وی : معروف شوبز ویب سائٹ کے مطابق احد رضا میر ماضی میں برطانیہ میں ’ہیملیٹ: اے گھوسٹ اسٹوری‘نامی اسٹیج تھیٹر میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں جب کہ وہ معروف انگریز مصنف ولیم شیسکپیئر کے شہرہ آفاق تھیٹر ڈرامے ’ہیملیٹ‘ (دی ٹریجڈی آف ہیملیٹ، پرنس آف ڈینمارک) میں بھی ایکشن دکھا چکے ہیں اور اب جلد ہی وہ نیٹ فلیکس کی عالمی ہارر لائیو ایکشن ویب سیریز میں برطانوی، امریکی، جاپانی اور یوکرینی اداکاروں کے ہمراہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ایمازون اور ایم جی ایم اسٹوڈیو ملکر تفریح کی دنیا میں تہلکہ مچانے کو تیار

شوبز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ احد رضا میر جاپانی ویڈیو گیم پر بنائی جانے والی ایک ریزیڈنٹ ایول نامی ویب سیریز میں اہم کردار میں دکھائی دیں گے جس میں مختلف ممالک کے اداکار ایکشن میں نظر آئیں گے۔


رپورٹ کے مطابق نیٹ فلیکس نے فوری طور پر احد رضا میر کے کردار کے حوالے سے کوئی وضاحت اور تصدیق نہیں کی کہ انہیں کون سا کردار دیا جائے گا، تاہم انہیں ایشیائی کردار دیا جا سکتا ہے رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریزیڈنٹ ایول نامی ویب سیریز جاپانی ویڈیو گیم سے ماخوذ ہے جو کہ ہارر تھرلر ہوگی-

واضح رہے کہ پہلی نیٹ فلیکس اوریجنل ویب سیریز میں اداکاری دکھانے سے قبل احد رضا میر کینیڈا میں رہائش کے دوران برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں تھیٹرز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور ان میں شاندار اداکاری کے بدولت ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں-

دوسری جانب نیٹ فلیکس نے لوگوں کی جانب سے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں (جو ان کے گھر میں مقیم نہ ہوں) سے پاس ورڈ شیئرنگ کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اسٹریمنگ ویب سائٹ کے مطابق ایسے افراد کو پاس ورڈ شیئرنگ پر اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔

نیٹ فلیکس نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ یہ پلانز بہت زیادہ مقبول ہیں مگر اس سے کچھ الجھن پیدا ہوتی ہے کہ کب اور کیسے نیٹ فلیکس کو شیئر کیا جاسکتا ہے اس کے نتیجے میں اکاؤنٹس کو گھروں کے درمیان شیئر کیا جاتا ہے جس سے ہماری نئے بہترین ٹی وی شوز اور فلموں کی سرمایہ کاری کی صلاحیت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماحولیاتی تبدیلیوں کامقابلہ:اقوام متحدہ میں سائیکل چلانے کو فروغ دینے کی قرار داد…

فی الحال نیٹ فلیکس کی جانب سے نئی حکمت عملی کی آزمائش 3 ممالک چلی، کوسٹا ریکار اور پیرو میں کی جائے گی وہاں ویونگ پروفائلز کو نئے اکاؤنٹس پر منتقل کرنے کے فیچر کو پیش کیا جائے گا اور اضافی ویور کے لیے 3 ڈالرز تک اضافی فیس لی جائے گی۔

یہ پہلی بار نہیں جب نیٹ فلیکس کی جانب سے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ شیئر کرنے کے خلاف اقدامات کیے جارہے ہیں 2021 میں کمپنی نے اسی طرح کا تجربہ ایک اکاؤنٹ ویریفیکیشن ٹول کے ذریعے کیا تھا تاکہ غیرمجاذ صارفین کو دیگر افراد کے اکاؤنٹس کے استعمال سے روکا جائے۔

مگر اب ایکسٹرا ممبر اور ٹرانسفر پروفائل فیچرز سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی اس معاملے کو زیادہ سنجیدہ لے رہی ہے تاکہ اپنے سبسکر ائبرز کی تعداد کو بڑھا سکے پاس ورڈ شیئرنگ پر کمپنی کا ایکشن جلد ہونے والا ہےتاہم اس سے پہلے صارفین دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ پاس ورڈ شیئر کرسکتے ہیں۔

اسرائیل میں میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے دو کیسز رپورٹ

Shares: