احسن اقبال کی نوازشریف کے وفادارساتھی ناصربٹ نے احسن انداز میں "ٹھکائی”کردی
لندن:احسن اقبال کی نوازشریف کے وفادارساتھی ناصربٹ نے احسن انداز میں "ٹھکائی”کردی،اطلاعات کےمطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما کو اس وقت سخت ہزیمت اورتذلیل کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے واقعی ارسطو بننے کی بائی پاس کوشش کی
ذرائع کےمطابق یہ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی جب احسن اقبال نے ایک سینئر مبصربننے کی کوشش کی جس پرنوازشریف کے معتمد ساتھی اورانتہائی وفادارساتھی ناصر بٹ نے "بیستی” کرکے دنیا بھرمیں پیغام دے دیا کہ آئندہ ارسطوبننے کی کوشش نہ کرنا
ادھر اس حوالے سے جو صورت حال سامنے آئی ہے اس کے مطابق احسن اقبال نے کچھ اس طرح تبصرہ کیا کہ قائد نواز شریف نے ماسک پہنا ہوا جبکہ ان کے گرد تمام لوگ نہایت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماسک کے بغیر ہیں-
احسن اقبال نے مزید کہا کہ کسی کی کیمرے میں تصویر سے قائد کی صحت بہت زیادہ اہم ہے- امید ہے یہ اشخاص SOPs کا خیال کریں گے-
https://twitter.com/nasirbuttuk/status/1449308991033679872?t=Z3yLSk2lwceVanEQo0Dmmg&s=19
اس فلسفیانہ تنقید پرناصربٹ نے زبردست جواب دیا اوریہ ثابت کیا کہ "کہانیاں”سناکرارسطونہیں بنا جاسکتا ، احسن اقبال کی طرف سے نوازشریف کے ساتھیوں پرجوتنقید کی گئی اس پر ناصربٹ فرماتے ہیں کہ
لندن میں اب کرونا کے لئے کوئی SOPs مقرر نہیں۔ٹویٹ کرنے کا اتنا شوق ہے تو اردگرد لوگوں سے پہلے اپنا نام بتایئں آپ کون ہیں
اس جواب کے بعد سوشل میڈیا پرناصربٹ کے جواب کودرست قراردیا جارہا ہے اورکہا جارہا ہےکہ وہ لوگ جو ہر وقت نواز شریف کے ساتھ رہتے ہیں ان کو پتہ ہے کہ کس طرح احتیاط برتنی ہے یا جوشخص نارروال میں بیٹھا ہے اوردنیا بھر کومفت مشورے دے رہا ہے اس کو پتہ ہے کہ کیا کرنا ہے؟