باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پولیس کو رسک الاونس مل جائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر حکومت نے احتساب کا شوق پورا کیا ہے، جو 30سال سے حکمرانی کررہے ہیں انہوں نے صرف اپنے لے کام کیا،حکمران بار بار کہتے ہیں کہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی،کچھ داو پر بیٹھے ہیں کچھ نے داو لگائے ہیں، اب ایک بھی مچھلی ان کو نہیں ملنی ،جب یہ لوگ بیرون ملک جاتے ہیں ہر طرف سے چور چور کی آوازیں آتی ہیں،پی ٹی آئی نے عوام میں شعور بیدا ر کیا جو قابل تعریف ہے،مجھے بتایا گیا کرپشن کے حوالے سے کچھ قوانین پرانے ہیں ،کچھ قوانین کو اسمبلی سے تبدیل کرایا جائے گا اور عدالتی نظام میں بھی مل کر بہتری لائی جائے گی،شہباز شریف نے اپنے دور میں ایک کام نہیں کیا جو قابل غور ہو ،میں نےریسکیو 1122بنایا جو آج بھی چل رہا ہے ،یہ شرم الشیخ میں بھی جا کر بھی مانگنا شروع کر دیتے ہیں ،عمران خان کی پارٹی سے جو کھڑا ہواس کو ووٹ خود ہی پڑنا شروع ہو جاتے ہیں،

ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف

الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

مسلم لیگ ن ایک فرد واحد کی خاطر اسمبلیاں ختم نہیں ہونے دے گی۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے اراکین پنجاب اسمبلی محمد افضل اور احسان الحق نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کپ ہمارا ہر قدم عوام کو ریلیف دینے کے لیے اٹھ رہا ہے، پی ڈی ایم نے سیلاب سمیت ہر اہم موقع پر سیاست کی، پی ڈی ایم کا موقع پرست اتحاد جلد انجام کو پہنچ جائے گا، مخالفین نے جو بویا تھا، اب وہی کاٹ رہے ہیں

Shares: