مزید دیکھیں

مقبول

یمن میں‌امریکی فضائی حملہ،12 افراد کی موت،30 زخمی

یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملوں میں...

پنجاب یونیورسٹی سے اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ لے کر فرار

پنجاب یونیورسٹی سے اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ لے...

بھارت کا پاکستان مخالف پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا بیانیہ بے نقاب

مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے...

زیادتی کے ملزم کو بیل گاڑی سے باندھ کر برہنہ گھمایا گیا

اتر پردیش: عصمت دری کے ملزم کو بیل گاڑی...

ایک بیان کی بنیاد پر کیسے کسی کو نااہل کر دیں؟ علی وزیر نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس

ایک بیان کی بنیاد پر کیسے کسی کو نااہل کر دیں؟ علی وزیر نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف نا اہلی  کیس کی سماعت ہوئی

ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے استفسار کیا کہ جن کیخلاف تقاریر ہوئیں انہوں نے کوئی ایکشن لیا ؟ علی وزیر کو سزا نہیں ہوئی صرف مقدمات ہی درج ہوئے ہیں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ علی وزیر نے ملکی اداروں اور پارلیمان کیخلاف گفتگو کی، ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صرف ایک بیان کی بنیاد پر کیسے کسی کو نااہل کر دیں؟ الیکشن کمیشن نے علی وزیر نااہلی کیس قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

قبل ازیں الیکشن کمیشن میں پی کے 63 نوشہرہ ضمنی انتخاب میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،درخواستگزار پی ٹی آئی امیدوار عمر کاکا خیل کے وکیل شاہ خاور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے پی کے 63 نوشہرہ سے ن لیگی رہنما اختیار ولی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ،اختیار ولی نے کہا کہ گزشتہ روز درخواست ک اپتہ چلا جواب دینے کے لیے وقت دے دیں، الیکشن کمیشن نے اگلی سماعت پر رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اختیار ولی سے جواب کے ساتھ دلائل طلب کر لئے،الیکشن کمیشن نے پی کے 63 سے متعلق کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی

علی وزیر کو پاکستان اور فوج مخالف تقریر کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، انہوں نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں 6 دسمبر کو ہونے والے پی ٹی ایم کے جلسے میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس میں انہوں نے پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی۔

پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر پر غداری کا مقدمہ بنایا جائے،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ

محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

پی ٹی ایم حملہ کیخلاف سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، ملزمان پر فوجی عدالتوں میں‌ مقدمہ چلانے کا مطالبہ

پی ٹی ایم کے پروگرام کے خلاف کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر ، پی ٹی ایم کی مرکزی قیادت سمیت کارکنان کو نامزد کیا گیا تھا۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد علی وزیر کی گرفتاری کی کوشش کی مگر خیبرپختونخواہ میں موجودگی کی وجہ یہ ممکن نہ ہوسکا جس کے بعد پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ نے خیبرپختونخواہ حکومت سے گرفتاری اور حوالگی میں مدد طلب کی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan