ایک ماہ میں کتنے بھارتی طیاروں کی ہو چکی ہے اسلام آباد میں لینڈنگ؟

0
52

ایک ماہ میں کتنے بھارتی طیاروں کی ہو چکی ہے پاکستان میں لینڈنگ؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں دو بھارتی طیاروں کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ ہو چکی ہے

ایک بھارتی کارگو طیارے نے پیر کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، طیارے میں فیول بھرنے کے بعد طیارہ روانہ ہو گیا ،پاکستان کے ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو اترنے کی اجازت دی تھی،

بھارتی طیارہ کلکتہ سے جارجیا جا رہا تھا،پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرول نے بھارتی طیارے کو فیول بھرنے کی اجازت دے کر دنیا کو پھر ایک بار امن کا پیغام دیا،

قبل ازیں گزشتہ ماہ 25 اپریل کو بھی ایک بھارتی کارگو طیارے کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اترنے کی اجازت دی گئی تھی جو تقریبا 40 منٹ تک اسلام آباد ایئر پورٹ پر رہا اور فیول بھروانے کے بعد دوبارہ روانہ ہو گیا تھا

گزشتہ برس کی کشیدگی کے بعد سے پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے، تاہم ایک ماہ میں دو طیاروں کو پاکستان میں اترنے کی اجازت دی گئی دونوں طیارے کارگو تھے اور ان میں فیول کم تھا جس کی وجہ سے بھارتی درخواست پر پاکستان نے دونوں طیاروں کو اترنے کی اجازت دی

مودی کیلئے فضائی حدود کھول دی گئی، طیارہ کتنی دیر تک پاکستانی فضا میں رہا؟ بڑی خبر آ گئی

بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر کب بند ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

پاکستانی قوم کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا، بھارت کے لئے پاکستان کی فضائی حدود بند، منتیں بھی کام نہ آئیں

پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو کتنے ارب روپے کا نقصان ہوا؟ بھارتی وزیر نے بتا دیا

گزشتہ برس 8ستمبر کو پاکستان نے بھارتی صدر کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہین دی تھی،بھارتی صدررام ناتھ کووند نے 8 ستمبرکوآئس لینڈجانا تھا،پاکستان نےبھارتی صدرکےطیارے کیلئےبھارت کوکلیئرنس نہیں دی،پاکستان نے بھارتی صدرکوفضائی حدوداستعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا. بھارتی صدر نے پاکستانی فضائی حدودسےگزرنےکی درخواست کی تھی

گزشتہ برس ماہ ستمبر میں ہی بھارت نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ نریندر مودی جو کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے جا رہے ہیں، کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے تاہم پاکستان نے انڈیا کی اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا،

گزشتہ برس ماہ اکتوبر میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی حکومت نے 28 اکتوبر کو پاکستان سے نریندر مودی کے لیے فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست دی تھی، بھارتی وزیراعظم نے 29 اکتوبر کو سعودی عرب میں ہونے والے عالمی کاروباری کانفرنس میں شرکت کرنی تھی جسے پاکستان نے مسترد کر دیا تھا.

Leave a reply