ایک شخص کی غفلت، خاندان کے 14 افراد سمیت 21 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاری جاری ہے، بھارت بھی کرونا سے بری طرح متاثر ہو چکا ہے.
بھارتی پنجاب کے ایک گاؤں میں 21 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، اور ان 21 افراد کو ایک شخص کی وجہ سے کرونا وائرس لوکل ٹرانسمیشن کی وجہ سے ہوا، جس شخص کی وجہ سے کرونا وائرس پھیلا اسکے اپنے خاندان کے 14 افراد بھی ان اکیس افراد میں شامل ہیں.
پنجاب کے ضلع موہالی کے علاقہ جواہر پور گاؤں میں کرونا وائرس کے 22 کیسز سامنے آئے تو علاقہ کو سیل کر دیا گیا، جب مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے اور انکی ہسٹری کی تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا کہ ایک شخص کی وجہ سے 21 افراد میں کرونا پھیلا، ضلع موہالی میں کرونا کے اب تک 37 مریض سامنے آ چکے ہیں.
موہالی کے ڈپٹی کمشنر گریش دیال کا کہنا ہے جواہر پور میں چار اپریل کو گاوں میں ایک 42 سالہ شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی،جس کے بعد علاقہ میں ٹیسٹ کروائے گئے تو مزید 21 کیس سامنے آئے،ضلعی انتظامیہ نے گاوں میں داخل ہونے والے راستوں کو پوری طرح سیل کردیا ہے ۔ یہ گاوں دہلی ۔ امبالہ قومی شاہراہ کے پاس واقع ہے ،علاقہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے.
تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل
تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت
تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار
کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل
کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج
ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ
واضح رہے کہ بھارت میں کرونا کے وار جاری ہیں، بھارت میں 21 روزہ لاک ڈاؤن چل رہا ہے تا ہم مودی سرکار لاک ڈاؤن بڑھانے پر غور کر رہی ہے.بھارت کی کئی ریاستوں نے لاک ڈاؤن بڑھانے کی حمایت کی ہے،بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے مودی سرکار نے 25 مارچ کو بھارت میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا. بھارت میں کرونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 6725 ہے، 620 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 226 مریضوں کی ہلاکت ہو چکی ہے
مقدمہ درج ہونے کے بعد روپوش ہونیوالے تبلیغی جماعت کے سربراہ کا پولیس نے سراغ لگا لیا








