ایک بار پھر ایک حوا کی بیٹی غائب.تحریر: احمد لیاقت

0
38
جنوبی پنجاب ،خواتین پر تشدد،زیادتی کے دو ہزار سے زائد کیس

ایک بار پھر ایک حوا کی بیٹی غائب.تحریر: احمد لیاقت

یہ خاتون ہمارے ایک بہت اچھے پسرور کے رہائشی بھائی کی ہمشیرہ ہیں جو کہ 11 جولاٸی 2021 کو ساڑھے تین بجے کی ٹرین میں لاھور سے کراچی جانے کے لیے اپنی 10 سالہ بیٹی کے ساتھ روانہ ھوٸیں ۔ جنہوں نے 12 جولاٸی دن 2 بجے کراچی پہنچنا تھا۔لیکن نہیں پہنچیں اور موباٸل فون بھی 11 جولاٸی رات 9 بجے سے بند ھے

یہ وہی حوا کی بیٹی ہے جو مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئیں جس کے کانوں میں اذان دی گئی اور جسکو دین کا شرف حاصل ہوا جو ایک باپ کی عزت اور بھائی کی غیرت بنی ۔ حوا کی بیٹیاں کب تک غیر محفوظ رہیں گئیں دل خون کے انسو روتا ہے اس غریب اور بے سہارا کی آواز بنیں

جو بچے غائب ہوئے ان کے ساتھ ظلم زیادتی کے بعد ان کو پھینک دیتے ہیں حکومت وقت کب تک دیکھتے رہیں گے اس طرح کے واقعات جب مجرموں کو کڑی سے کڑی سزا نہیں دی جاتی تب تک ایسے حوا کی بیٹیاں غائب ہوتی رہیں گی

افسوس پاکستان کے اسکے گندے اور ناقص قانون کا یہ حال ھے کہ نہ لاھور پولیس اور نہ ھی کراچی پولیس یہ کیس لینے کو تیار ھے۔ اُ لٹا کہتے یںں جو کرنا ھے خود کریں ہم کچھ نہیں کر سکتے

برائے مہربانی بحیثیت مسلمان اگر کوٸی کسی طرح بھی انکی خبر دے سکے تو لازمی نیچے دیئے گے نمبرز پر رابطہ کریں ‏‎جب تک سرے عام پھانسی کا قانوں لاگو نہیں ھو گا تب تک یہ درندے ایسے ہی معصوم پھولوں کی زندگیاں ختم کرتے رہیں گی اگر قوم میں شعور ہے تو ایک تحریک چلاٸیں گورنمنٹ سے پھانسی کا قانوں ایمپلیمینٹ کرواٸیں ورنہ یہ معصوم بچے آج کسی اور کے تو کل ہمارے بھی ہوسکتے ہیں۔

اللہ پاک ان ماں بیٹیوں سمیت ہر مسافر کو محفوظ رکھے آمین۔ برائے رابطہ لواحقین فون نمبرز

0336-7350956
0342-2018177
0347 1285917

Leave a reply