اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔
منیب بٹ نے 27 اگست کو انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، بچی کی پیدائش 26 اگست کو ہوئی جس کا نام انہوں نے ‘نیمل منیب’ رکھا ہے-
اسٹوری کو ایک خط کی صورت میں لکھا گیا جو اس کی بڑی بہنوں امل اور میرال کی جانب سے تھا،لکھاکہ، پیاری نیمل، جس لمحے تم ہماری زندگی میں آئیں، تم نے ہماری دنیا کو جادو سے بھر دیا، تمہارے ننھے ہاتھ، تمہاری معصوم مسکراہٹ، تمہارے بارے میں ہر چیز ہمارے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے جسے ہم ہمیشہ سنبھال کر رکھیں گے۔
مزید لکھا گیا کہ بڑے بہن بھائی ہونے کے ناطے ہم وعدہ کرتے ہیں کہ تمہاری زندگی کو محبت اور ہنسی سے بھر دیں گے، تم نے ہمارے خاندان کو مکمل کردیا ہے اور ہمارے دل خوشیوں سے بھر دیے ہیں، گھر میں خوش آمدید، پیاری بہن۔
سوشل میڈیا پر منیب بٹ کی انسٹااسٹوری کا اسکرین شاٹ وائرل ہے جس پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ ایمن اور منیب کہ ہاں پہلی بیٹی امل کی پیدائش 2019 میں جب کہ دوسری بیٹی مرال کی پیدائش 2023 میں ہوئی تھی۔