منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ایف آئی اے کورٹ لاہور میں ہوئی
ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کے وکیل عدالت پیش نہ ہوئے، حمزہ شہباز کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔ حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کے جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وکیل اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ۔ ایف آئی اے عدالت نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ نے خود آج کیس رکھوایا تھا ۔ محمد عثمان کا وکیل کون ہے ، جونیئر نے جواب دیا کہ محمد عثمان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کی معاونت کر رہے ہیں
عدالت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا طریقہ ہے درخواست دیں اور پھرغائب ہو جائیں ، بحث کریں یا درخواست واپس لیں، کیا میں بیٹھا رہوں ، کچھ نہ کروں اور صرف تاریخیں ہی دیتا رہوں ؟ شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ میں کچھ گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں ، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ اس کیس میں کس حیثیت سے ہیں ؟ وکیل امجد پرویز نے جواب دیا کہ میں شہباز شریف کی نمائندگی کرتا ہوں ہمیں بینک ملازمین کے بیانات کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں
جج نے استفسار کیا کہ کیا تفتیشی ٹیم نے بینک ملازمین کے بیانات قلمبند کئے تفتیشی ٹیم کی جانب سے بتایا کہ بیانات قلمبند کئے مگر وہ چالان میں گواہ نہیں ہیں شہباز شریف کے وکیل نے بتایا کہ کچھ افراد کے جوڈیشل مجسٹریٹ میں بیانات ریکارڈ کرائے گئے ہیں ، چالان میں ان افراد کے بیانات کا ذکر تک نہیں ۔ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ جن افراد کے بیانات ہوئے وہ ہمارے گواہ نہیں ہیں ۔ شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ گواہ نہ بھی ہوں ، بیانات کی کاپیاں فراہم کرنا ایف آئی اے کی ذمہ داری ہے
ایف آئی اے کورٹ لاہور نے شہباز شریف کو جانے کی اجازت دے دی
شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کہنا تھا کہ عمران خان تقاریر میں انتہائی غیر مناسب زبان استعمال کررہے ہیں ، عمران خان کے غیر محتاط بیانات خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہورہے ہیں،تحریک عدم اعتماد 22کروڑ عوام کے دل کی آواز ہے نہیں چھوڑوں گا کی رٹ وہ شخص لگارہے ہیں جس کی عقل ماوف ہے،ہم عمران خان کے ہراوچھے ہتھکنڈے کو ناکام بنادیں گے،ایسی اداکاری تو کوئی کامیڈین بھی نہیں کرتا جو عمران نیازی نے کی ،اب بیرونی ممالک بھی عمران خان سے محفوظ نہیں ہیں ،عمران خان پاکستان کا نقصان کر رہا ہےعمران خان نے ہمارے ملک کی رہتی سا کھ کو متاثر کردیا،
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت ملکی معاملات میں ناکام ہوگئی ملک میں جو ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہیں ،عمران خان خارجی معاملات سے متعلق غیر مناسب گفتگو کرتے ہیں ،وزیراعظم اپنی تقاریر میں کس قسم کی باتیں کرتےہیں ؟وزیراعظم نے اپوزیشن رہنماوں پر تنقید کی اورغیرمناسب باتیں کیں ،وزیراعظم ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ،معیشت کی بنیادیں ہلا چکے ہیں،عد م اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگی اور عمرا ن خان کو گھر بھیج دیں گے چوراورڈاکوسن سن کرکان پک گئے ہیں،کیا پاکستان کے تجارتی مفادات دوسرے ممالک سے جڑے ہوئے نہیں؟وزیراعظم کے بیان پروزیرخزانہ کوکہنا پڑا ایسی بات نہیں کرنی چاہیےتھی،ہم عمران خان سے انتقام لیں گے، سیاسی اور قانونی طریقے سے جواب دینگے،یہ اب آخری راونڈ ہے، ہم عمران خان کو گھر بھیج دیں گے حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے
آشیانہ ہاوَسنگ کے مرکزی ملزم احمد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران
حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا
مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر
پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ کون؟ فواد چودھری نے ایسی بات کہہ دی کہ …
عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری
اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ
فواد چودھری کے خلاف قانونی کاروائی کا دیا حکم وہ بھی چیئرمین نیب نے
شہباز شریف پر فرم جرم کی کاروائی ایک بار پھر مؤخر
شہباز شریف بیمار،عدالت نہ پہنچے، بریت کی درخواست بھی کی دائر








