ایسی جگہ رکھا ہوا ہے جہاں….خواجہ عمران نذیر نے شرمناک بات کہہ دی،

0
54

مریم نوازکی پیشی کے موقع پرنیب آفس میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ ،ایم این اےعلی پرویز،ملک پرویزسمیت 5 لیگی رہنماوَں کی عبوری ضمانتیں منظورکر لی گئیں

عدالت نے پانچ لیگی رہنماوَں کو16نومبرتک گرفتارکرنے سے روک دیا ،

دوسری جانب نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس،خواجہ عمران نذیر کو انسداد دہشتگردی عدالت پیش کردیا گیا ،لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیئے گئے،
تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ خواجہ عمران نذیرکے موبائل سے وقوعہ کی پلاننگ کا ریکارڈا کٹھا کرنا ہے،سرکاری وکیل نے کہا کہ خواجہ عمران نزیر کا فوٹو گرامٹیک ٹیسٹ کرنا ہے، ملزم سے موبائل فون بھی برامد کرنا ہے،

خواجہ عمران نذیر نے جسمانی ریمانڈ کو کم کرنے کی استدعا کی،جس پر عدالت نے استدعا منظور کر لی، خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سر میں نے آج تک کسی سے رعایت نہیں مانگی، میرا جسمانی ریماںڈ ایک روز کا کیا جائے، ہفتے والے دن سے گرفتار ہوں، دوران حراست تنگ کیا جا رہا ہے،دوران حراست تنگ کرنے کیلئے بار بار تصاویر بنا کر کہیں بھیجی جاتی ہیں2 روزہ جسمانی ریمانڈ کم کیا جائے، عدالت نے خواجہ عمران نذیر کو کل پیش کرنے کا حکم دے دیا،

خواجہ عمران نذیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکومت13 دسمبرکےجلسے سے خوف زدہ ہوچکی ہے ،ایک منتخب نمائندے کے ساتھ تضحیک آمیزرویہ رکھا جا رہا ہے،ایسی جگہ رکھا ہوا ہے جہاں واش روم تک نہیں،

مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کو 2 روز قبل لاہور سے گرفتارکیا گیا تھا،سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خواجہ عمران نذیر کی گاڑی کی نشاندہی کی گئی, مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی اورپتھراؤ کرنے کے الزام میں تھانہ چوہنگ پولیس نے خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کر لیا گیا ، پولیس کی جانب سے لیگی رہنما کو فیصل ٹاؤن سے تھانہ چوہنگ منتقل کر دیا گیا تھا

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ گاڑی نمبری 8029 /LEA ماڈل 2019 پراڈو لینڈ کروزر نیب کی جانب سے تھانہ چوہنگ میں درج مقدمہ میں مطلوب تھی،لنک روڈ ماڈلٹاون پر گاڑی کو روکا گیا، گاڑی کو تھانہ فیصل ٹاون پولیس کے حوالے کر دیا گیا، گاڑی مقدمہ نمبر 2036/20 بجرم 147/149-290/291-440-108-353/186 مورخہ 11/8/2020 تھانہ چوھنگ میں مطلوب تھی

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے 13 دسمبرکولاہور جلسہ کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل د ی ہیں،لاہور پرویز ملک کنوینر مقرر، سپر ویثرن کمیٹی کے کنوینر صدر پنجاب رانا ثناءاللہ، شائستہ پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، سیف الملوک کھوکھر شہر سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان قومی صوبائی اسمبلی ٹکٹ ہولڈر کمیٹی میں شامل ہیں

پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کے لئے بنایا گیا گیٹ بند،کارکنان کی آمد شروع

پی ڈی ایم جلسہ، کوریج کرنیوالے صحافی مشکلات کا شکار، جلسہ گاہ سے باہر نکلنے کا حکم

جمعہ کے دن ہی جلسہ کیوں؟ شہری نماز جمعہ کے لئے خوار

حکومت نے گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو ذمہ دار حکومت ہو گی،مریم نواز کے ترجمان کا بیان

مریم نواز گوجرانوالہ جلسہ سے قبل کتنے مقامات پر خطاب کریں گی؟ شیڈول جاری

جعلی حکومت کے اختتام کی شروعات کا آغاز ہو چکا،مریم نواز کا کارکنان سے خطاب

ہم حکمرانوں کو این آر او نہیں دے رہے،حکومت کو دسمبر نصیب نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم جلسہ،بدتمیزی پرمیڈیا کا جلسہ کی کوریج بائیکاٹ کا اعلان،مریم اورنگزیب منانے پہنچ گئیں

اسلام آباد تک پہنچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،حکومت پہلے ہی گھر چلی جائے گی،بلاول

کرونا کی آڑ میں ہم پر مقدمے، اس کا سب سے پہلا پرچہ تو عمران خان پر ہونا چاہیے،خواجہ آصف

 

زندہ باد، ہم پیچھے کھڑے ہیں، ن لیگی رہنما کی گرفتاری پرمریم نوازکا پیغام

Leave a reply