کے الیکٹرک نے ایسے حالات کردیے کہ لوگ خودکشی کرنے پر مجبورہیں،عدالت

0
141
sindh highcourt01

سندھ ہائیکورٹ، جمشید کوارٹر جہانگیر روڈ پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین نے سماعت کی، درخواست گزار اپنے وکیل کے ہمراہ، کے الیکٹرک اور سرکاری وکیل پیش ہوئے.دوران سماعت عدالت نے وکیل کے الیکٹرک سے علاقے میں لوڈشیڈنگ سے متعلق بیان حلفی طلب کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ حلفیہ طور پرلکھ کر دیں کہ کتنی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے؟ وکیل کے الیکٹرک نے عدالت میں کہا ہمیں اس درخواست گزار پر اعتراض ہے، یہ کیس لڑتے ہیں اور فیس لیتے ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ اس وکیل نے فیس سے کتنے پیسے کمائے ہوں گے ؟ کچھ لوگ ایسے ہوتے جو مفاد عامہ کیلئے ایسے کیسز کرتے ہیں۔ عدالت نے وکیل کے الیکٹرک سے استفسار کیا اور کہا کہ بتائیں لوڈ شیڈنگ کہاں کی جارہی ہے؟ وکیل نے کہا کہ جہانگیر روڈ پر لوڈشیڈنگ کا کیس ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ جہانگیر روڈ پر رہنے والوں کی مالی حیثیت کیا ہے؟ درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ وہاں بہت غریب مڈل کلاس لوگ رہتے ہیں جن کے پاس اے سی تک نہیں، وہاں لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ "جن کے پاس اے سی تک نہیں ہیں وہاں لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، جہاں لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں وہاں لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں”۔جسٹس صلاح الدین پہنور نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کو پتہ ہے یورپی ممالک شجر کاری کیلئے فنڈز دیتے ہیں، وہ لوگ یہاں ہزاروں ایکڑ پر درخت لگانے کیلئے پیسے دیتے ہیں، ان پیسوں سےلوگوں کو سولر لگا کردیں، ایسے لوگوں کے علاقوں کو سولر پر لے آئیں، اسکولوں اور لائبریریز پر تو آپ لوگ سولر لگائیں گے نہیں،عدالت نے کے الیکٹرک وکیل سے کہا آپ کی مجبوریاں اب نہیں چلیں گی، درخواست گزار کہتے ہیں کے الیکٹرک نے ایسے حالات کردیے کہ لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں

کے الیکٹرک وکیل نے عدالت میں کہا سندھ حکومت کو حکم دیا جائے کہ کنڈے ہٹانے میں ہماری مدد کی جائے، اس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا آپ حلفیہ طور پر لکھ کر دیں کہ کتنی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، درخواست گزارکی وجہ سے آپ کی وکالت پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

پشاور،لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج،عوام نے گرڈسٹیشن پہنچ کر خود بجلی بحال کر دی

کراچی کے شہری بل ادا کریں تولوڈشیڈنگ نہیں ہوگی،کے الیکٹرک

بجلی لوڈشیڈنگ کے ذمہ داروں پر صبح شام لعنت بھیجیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

چترال: مارخور کی تیسری ہنٹنگ ٹرافی، امریکی شہری رابرٹ مائلز نے کشمیر مارخور کا شکار کر لیا

امریکی شہری نے ریکارڈ 232,000 ڈالر کا پرمٹ حاصل کر کے چترال میں مارخور کا شکار کر لیا

چترال میں مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے والا ملزم گرفتار

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

Leave a reply