کراچی کے شہری بل ادا کریں تولوڈشیڈنگ نہیں ہوگی،کے الیکٹرک

گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جینا محال ہو چکا ہے
0
159
karachi

شہر قائد کراچی میں گرمی کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے،کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری بل ادا کریں گے تو لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی

کراچی میں گرمی کے اضافے کے ساتھ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، مختلف علاقوں میں 12سے 15 گھنٹے تک بجلی بند کی جا رہی ہے۔ شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان کراچی کے شہری سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی بھی نہیں ہے، لوڈشیڈنگ زیادہ ہو رہی ہے، گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جینا محال ہو چکا ہے،لیاقت آباد ڈاکخانہ پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے سی ای او کا کہنا ہے کہ کراچی کے 70 فیصد علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہے، کراچی کے عوام پر کے الیکٹرک کے 70 ارب روپے واجب الادا ہیں لہٰذاکراچی کے شہری بل ادا کریں گے تو لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی.

لوگوں کو پانی کا بل دینا چاہیے، نہیں دیتے تو کیا ان کا پانی بند کر دیں؟سعید غنی
دوسری جانب وزیرتوانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی میں بڑھتی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی وزیر بلدیات سعید غنی کریں گے،کمیٹی کو 9 ارب روپے سے زائد واجبات کی ادائیگی کیلئے ناصرشاہ کی مدد کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے ، کمیٹی لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بلز کی ادائیگی سمیت دیگر امور پر مشاورت کرکے اقدامات کرے گی۔وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ جو لوگ ایمانداری سے بل جمع کراتے ہیں، انہیں بجلی بلا تعطل فراہم کی جائے گی،بجلی چوروں کی وجہ سے بل دینے والوں کو بجلی مہنگی ملتی ہے، لوگوں کو پانی کا بل دینا چاہیے، نہیں دیتے تو کیا ان کا پانی بند کر دیں؟ میں نے لوگوں سے کہا احتجاج نہیں بلکہ کےالیکٹرک دفترجاکران کی بجلی بند کردیں،اگرسسٹم نہیں تواس کو بناؤ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہم کہاں ہیں؟جو ایمانداری کیساتھ بل دیتےہیں ان کو بجلی کی فراہمی ہونی چاہیے،جولوگ بجلی کا بل دیتےہیں وہ لوڈشیڈٖنگ کاسامنا کیوں کرتےہیں،جولوگ بل نہیں دیتے ان کیخلاف ایف آئی آر ہونی چاہیے،ایک محلے میں کچھ گھربل نہیں دیتے توکیا آپ پورے علاقے کی بجلی کاٹ دینگے،کے الیکٹرک کی پالیسی بھی ہماری سمجھ سے باہر ہے،ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک انڈسٹری کی ترقی نہیں ہوگی،

علاوہ ازیں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے الیکٹرک پر برس پڑے، شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے نام پر اجتمائی سزا دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، کوئی ایک ڈیفالٹر ہو تو سزا پورے علاقے کو نہیں دی جاسکتی

تحریک انصاف کا آئی ایم ایف کو خط،ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل

اڈیالہ جیل،عمران ،بشریٰ ملاقات،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کیس،فردجرم کاروائی مؤخر

نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں،آئی ایم ایف

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی

تحریک انصاف ابھی بھی چاہتی ہے کہ ملکی معیشت تباہ ہو جائے،شیری رحمان

آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،شرجیل میمن

Leave a reply