تحریک انصاف کا آئی ایم ایف کو خط،ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل

پاکستان خود مختار ملک، کوئی بھی ملک ہدایات نہیں دے سکتا،ترجمان دفتر خارجہ
0
176
mumtaz baloch

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا معاملہ وزیراعظم آفس دیکھ رہا ہے، مزید معلومات ملتے ہی آگاہ کیا جائے گا،
ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر کابینہ توانائی کمیٹی فیصلہ کر چکی ہے، پاکستان منصوبے کو اہم سمجھتا ہے، اس وقت توانائی کا حصول پاکستان کی ترجیحات میں ہے، توانائی کمیٹی نے پہلے مرحلے میں پاکستان میں 80 کلومیٹر پائپ لائن کی تعمیر کی منظوری دی ہے، کوئی بھی ملک پاکستان کو ہدایات نہیں دے سکتا، پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے،ہم پاکستان کے اندرونی معاملات پر اپنے آزادانہ فیصلے کرنے پر یقین رکھتے ہیں. ابھی تک ایران پائپ لائن میں کسی تیسرے ملک کی شمولیت کا علم نہیں ہے

ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے خوراک کی فراہمی والے افراد کے قتلِ عام کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان مسلم کانفرنس کے فیکشنز پر پابندیوں کو مسترد کرتا ہے، پاکستان 6 مارچ کو یورپی یونین کیساتھ سیاسی مشاورت کرے گا، اسلحہ کی فراہمی کے معاملے پر 4 پاکستانیوں سے متعلق امریکی بیان دیکھا ہے، اس سے متعلق پاکستان میں امریکی سفارتخانے سے رابطے میں ہیں، ہم نے امریکی محکمہ انصاف کی رپورٹس دیکھی ہیں، حوثیوں کو اسلحہ اسمگلنگ میں گرفتار باشندوں کی شہریت کی امریکہ سے تصدیق نہیں ہوئی، ہم نے ان کی شناخت کی تصدیق کیلئے امریکا سے قونصلر رسائی مانگی ہے، قونصلر رسائی ملنے کے بعد ہی گرفتار شدگان کی شہریت کی تصدیق کرسکتے ہیں، ہم اس معاملے پر اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے رابطے میں ہیں

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کا متن سامنے آگیا ہے جس میں عمران خان کی جماعت نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو مزید قرض دینے سے پہلے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 30 فیصد نشستوں پر الیکشن کا آڈٹ کرائے،

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آج آئی ایم ایف کو خط لکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ، بیر سٹر گوہر

اڈیالہ جیل،عمران ،بشریٰ ملاقات،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کیس،فردجرم کاروائی مؤخر

نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں،آئی ایم ایف

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی

تحریک انصاف ابھی بھی چاہتی ہے کہ ملکی معیشت تباہ ہو جائے،شیری رحمان

آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،شرجیل میمن

Leave a reply