ایسے حالات نہ بنائے جائیں کہ ہم کوئی سخت فیصلہ کر لیں،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
ایسے حالات نہ بنائے جائیں کہ ہم کوئی سخت فیصلہ کر لیں،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں ریلی نکالتی ہیں ان کے اوپر کبھی بھی تشدد یا شیلنگ نہیں ہوئی
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا تھا کہ موٹر وے پر ہمیں روکا گیا، ہم اپنے قائد کے کہنے پر نکلے تھے سرکاری گاڑی میں ہونے کے باوجود پولیس اہلکار ہمیں روک رہے تھے،ہمارے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں اورافسر کی جانب سے دھمکی دی گئی سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا کہ راستے کھولے جائیں تب بھی نہیں کھولے گئے،کٹی پہاڑی کے پاس بھی راستہ بلاک کر رکھا تھا،میری گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا،میری گاڑی پر شیل مارے گئے جو اونچائی سے پھینکے جا رہے تھے، گاڑیوں کی چابیاں چھین لی گئیں ہم پر فائرنگ کی گئی ،ہم محفوظ رہے،پولیس کو ہمیں روکنے کے احکامات جاری ہوئے تھے ہم پر فائرنگ کی گئی ،ہم محفوظ رہے، ڈی چوک پر جہاں جہاں پولیس ملی وہاں ہم پر شیلنگ کی گئی کیا ہم یہ کہ سکتے ہیں شہباز شریف گلگت بلتستان کی زمین پر پاؤں نہ رکھیں، ایسے حالات نہ بنائے جائیں کہ ہم کوئی سخت فیصلہ کر لیں،آئی جی اور پولیس افسران کی معطلی ہمارا مطالبہ ہے،
قبل ازیں وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی صوبائی وزراء کےُ ہمراہ ہسپتال آمد ہوئی، وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید و دیگر صوبائی وزراء نے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء عمر ایوب خان کی عیادت کی وہ گزشتہ روز حقیقی آزادی مارچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔
مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت
شوپیاں انکاؤنٹر،شہید نوجوانوں کے والدین کا بھارتی فوجی اہلکاروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ
کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار
بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ
یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان
یاسین ملک کوجعلی مقدمے میں ملوث کرنے کے اقدام کی وزیراعظم نے کی مذمت