کورونا وائرس کا شکار بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن کو سانس لینے میں دشواری کے سبب آئسولیشن سے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 46 سالہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی 8 سالہ بیٹی آرادھیا بچن کو گذ شتہ روزگھر میں آئسولیشن سے کوویڈ-19 کے علاج کی غرض سے ممبئی کے نانا وتی اسپتال منتقل کیا گیا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ماں بیٹی کو سانس لینے میں دشواری کے سبب اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے ان کے اسپتال میں زیرعلاج ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کی حالت ٹھیک ہے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن پہلے ہی کورونا وائرس کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں ادھر بی ایم سی نے بچن فیملی کے تین گھر بھی سیل کر دیئے ہیں۔

یا د رہے کہ 11 جولائی کو اداکار امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے انہوں نے اپنے دوستوں سے درخواست کی کہ ان کے قریب رہنے والے بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں۔

دوسری جانب اسی دن ابھیشیک بچن نے بھی ان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبرٹوئٹر پر دی تھی۔ بعد ازاں 12 جولائی کو ابھیشیک بچن نے ان کی اہلیہ ایشوریا رائے اور بیٹی آرادھیا میں بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد سے دوبنوں ماں بیٹی کو گھر مین آئسولیٹ کر دیا گیا تھا تاہم امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

امیتابھ بچن کا مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

شاہد آفریدی اور شعیب اختر کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

بھارتی فنکاروں کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغامات

امیتابھ بچن کی طبیعت مستحکم ہے تاہم اگلے 7 دن بہت اہم ہیں ہسپتال ذرائع

معروف بھارتی اداکارامیتھا بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

ارادھیہ اور ایشوریا رائے کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آگئے

Shares: