پاکستانی میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے میوزک کمپوزر روحیل حیات کا کہنا ہے کہ آج عمران خان کی کامیابی نے 1992ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کروادی۔
باغی ٹی وی : آج وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔وزیرِ اعظم عمران خان پر 178 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا ہے جس پر جہاں پی آتی آئی کے سپورٹرز خوشی سے نہال ہیں وہیں شوبز ستارے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کو مبارکبادیں دے رہیں ہیں جن میں پاکستانی میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے روحیل حیات بھی شامل ہیں-
Congratulations @ImranKhanPTI
This victory reminds me of the ‘92 World Cup feeling for some reason.. #PrimeMinisterImranKhan #ImranKhanMyPM #VoteOfConfidence
— Rohail Hyatt 🇵🇰 (@rohailhyatt) March 6, 2021
روحیل حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان پر ایوان کا اعتماد برقرار رکھنے پر مبارکباد دی۔
میوزک کمپوزر روحیل حیات نے کہا کہ عمران خان کی یہ فتح مجھے کئی وجوہات کی بنا پر 1992 کے ورلڈکپ کی فتح کا احساس دلا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکار ابرالحق کا کہنا تھا کہ بلاشبہ انصاف کی فراہمی، جمہوریت اور شفافیت کیلئے اٹھائے گئے عظیم لیڈر عمران خان کے اقدامات کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی تمام پاکستانیوں کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی مبارکباد دیتا ہوں-
جبکہ شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کو سپورٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب آپ پاکستان کے لیے کھڑے ہیں تو میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں خدا کی عدالت میں میرا ووٹ بھی گِنا جائے گا اور میری دُعا بھی جائے گی آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی کی سپورٹر اور اداکارہ و میزبان وینا ملک نے بھی عمران خان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی-
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، جس کا اعلان اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے کیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان پر 178 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا ہے-