وعدے کے مطابق آج سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ صفرکردی گئی ہے، وفاقی وزارت توانائی کا دعوی

اسلام آباد:حکومت نے عوام کے لئے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آج صبح پانچ بجے سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ صفر کردی گئی ہے۔

باغی ٹی وی : ‏وزارت توانائی نے اس ضمن میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کے وعدے کے مطابق آج سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ صفرکردی گئی ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق 2500 میگا واٹ سے زائد اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے، عید تعطیلات اور بعد ازاں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عید الفطر کے تین دن تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

مسجد نبوی ﷺ میں گذشتہ 100 سالہ تاریخ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس پر ہم سب شرمندہ ہیں،حافظ طاہر…

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کاکہنا تھا کہ یکم مئی سے حکومت کی طرف سے گیس کی فراہمی متوقع ہے اور یکم مئی سے بتدریج لوڈشیڈنگ کے معاملات حل ہوجائیں گے، اینگرو کا تھر میں پلانٹ پرسوں سے کام شروع کردے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کچھ دن قبل ہدایت کی تھی کہ یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔

"میری جان کو خطرہ ہے،قتل کی سازش رچائی جارہی ہے”:شیخ رشید کا ہنگامی پیغام

Comments are closed.