اجلاس میں غورکرنے اوررپورٹس کی بات نہیں، ہمیں ان کیسزپرفیصلہ کرناہے،عدالت
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مدثر نارو اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی
ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ اسلام آبا دہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور کہا کہ معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھا ہے، امید ہے کہ اجلاس میں غور کیا جائے گا ، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں غور کرنے اور رپورٹس کی بات نہیں، ہمیں ان کیسز پر فیصلہ کرنا ہے جب سے یہ معاملہ عدالت نے اٹھایا ہے ریاست مسلسل لاتعلق نظر آتی ہے متاثرہ خاندان اسلام آباد میں احتجاج کرتے ہیں ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی ریاست کی اس مسئلے پر اس لاتعلقی کو کیسے ختم کیا جائے ؟ ایک وزارت معاملہ دوسری وزارت پر ڈالتی رہتی ہے،محض رپورٹس منگواتے رہنے سے کچھ فائدہ نہیں ہونے والا ،یہ لاحاصل مشق ہے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد جن کا پتہ چل چکا وہ کہاں ہیں ،یہ بے بس عدالت نہیں کہ صرف پٹیشن کی استدعا کو دیکھے،عدالت نے لاپتہ افراد کمیشن سے متعلق تفصیلی رپورٹ مانگ لی ،عدالت نے کمیشن کو ہدایت کی کہ کمیشن کس طرح بنا؟ ٹی او آر کیا ہیں؟ کتنا عمل ہوا ؟رپورٹ پیش کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کیا وزارت داخلہ سے کوئی آیا ہے؟ بعد ازاں نمائندہ وزارت داخلہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ منسٹری کا منفی تاثر ہے، اہم کمیشن کی رپورٹ ہی غائب ہے، عدالت چاہتی ہے کہ دلائل سننے کے بعد موثر فیصلہ سنائے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ چیز ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے، اسلام آبا دہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی
میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی
صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا
سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا
کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ
پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا
صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے
کیا آپ شہریوں کو لاپتہ کرنے والوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں؟ قاضی فائز عیسیٰ برہم
لوگوں کو لاپتہ کرنے کے لئے وفاقی حکومت کی کوئی پالیسی تھی؟ عدالت کا استفسار