اختر مینگل بھی کورونا کا شکار ہوگئے،جن لوگوں نے مجھ سے ملاقات کی وہ فوری اپنا ٹیسٹ کرائیں:اخترمینگل

0
66

کوئٹہ: بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔اطلاعات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل بھی کورونا کا شکار ہوگئے،جن لوگوں نے مجھ سے ملاقات کی وہ فوری اپنا ٹیسٹ کرائیں:اخترمینگل

ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترمینگل بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، اخترمینگل نے اس حوالے سے تصدیق کردی ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں اخترمینگل کا کہنا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جن لوگوں نے مجھ سے ملاقات کی وہ فوری اپنا ٹیسٹ کرائیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپ کے کورونا پازیٹو ہونے کی اطلاع کا سن کر افسوس ہوا، اللہ تعالی اختر مینگل سمیت تمام مریضوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے بھی سردار اختر مینگل کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی، جب کہ چیرمین سینٹ نے اختر مینگل کی جلد صحیتابی کے لئے دعا کی۔

Leave a reply