سیکیورٹی کے نام پر 4 ہزار خواتین و بچیوں کی برہنہ تلاشی کا انکشاف

0
41

سڈنی : سیکورٹی یا کوئی اور ڈرامہ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں پولیس اور قانونی نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گزشتہ 3 برس کے دوران کم از کم چار ہزار خواتین، لڑکوں اور بچیوں کی برہنہ تلاشی لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز ریاست آسٹریلیا کی اہم ترین ریاست سمجھا جاتا ہے، اسی ریاست میں آسٹریلوی وفاقی علاقہ بھی موجود ہے، جس میں آسٹریلیا کا دارالحکومت کینبرا واقع ہےنیو ساؤتھ ویلز کی آبادی 80 لاکھ کے قریب ہے اور یہاں پر سرکاری دفاتر، پارلیمنٹ اور سیکیورٹی ادارے ہونے کی وجہ سے اسے خاص اہمیت حاصل ہے۔

چین نے بچوں پر پابندی لگادی

نیو ساؤتھ ویلز میں منشیات اسمگلنگ اور اس کے استعمال کی روک تھام کے لیے سخت قوانین بھی بنائے گئے ہیں۔ قوانین کے تحت پولیس اور سیکیورٹی نافذ کرنے والے ادارے منشیات اور دہشت گردانہ مواد کی اسمگلنگ کے شک میں کسی بھی شخص کی تلاشی اور پوچھ گچھ کر سکتے ہیں۔

ہائی کورٹ کی وارننگ کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

قوانین کے مطابق پولیس کم عمر افراد کی ان کے والدین یا رشتہ داروں کی موجودگی میں برہنہ تلاشی لے سکتی ہے، تاہم رپورٹس کے مطابق پولیس نے کم عمر لڑکیوں کو ان کے کسی رشتہ دار کی غیر موجودگی میں بھی برہنہ کیا۔

ورلڈاسنوکر چیمپئن شپ: آصف کی عمدہ کارکردگی جاری، کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Leave a reply