پیپلز پارٹی کے امیدوار اخوندزادہ چٹان کو نشانہ بنانا انتہائی تشویش ناک ہے،بلاول بھٹو زرداری

0
118
bilawal

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے باجوڑ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رہنما اخوندزادہ چٹان پر حملے کی مذمت کی اور حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت امن و امان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہے کہ باجوڑ میں ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار اخوندزادہ چٹان کو نشانہ بنانا انتہائی تشویش ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ضمنی انتخاب کے دوران امن و امان کے قیام میں ناکام ہوچکی، جبر و تشدد اور دہشتگردی سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے۔

Leave a reply