بھارت میں کورونا بحران: اکشے کمار بھی مدد کے لئے سامنے آگئے

0
34

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے ایک کروڑ کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

باغی ٹی وی : بھارت کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا کا قہر جاری ہے ابھارت نے کورونا کے ایک دن میں سب سے زیادہ نئے کیسوں کے معاملے میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا، جب کہ متاثرین کے لیے انتہائی ضروری آکسیجن گیس کی قلت پیدا ہوگئی اور اس ضمن میں بلیک مارکیٹ بھی سرگرم ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شمشان گھاٹوں کی بھی کمی ہو گئی ہے-

گزشتہ دنوں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے شانتی مکند اسپتال کے سی ای او سنیل ساگر میڈیا کو کورونا کی صورتحال اور اسپتال میں آکسیجن سلنڈرز کی کمی کے بارے میں بتاتے ہوئے جذبات پرقابو نہ رکھ سکے اور روپڑے۔

نئی دہلی کے اسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی کی خبریں سامنے آنے پر پورے بھارت میں بھونچال مچ گیا تھا تاہم اس نازک موقع پر اداکارہ سشمیتا سین پیچھے نہ رہیں اور ممبئی میں ہوتے ہوئے دہلی کے اسپتال کیلئے آکسیجن کی فراہمی میں مدد کی۔

تاہم اب کورونا مریضوں کی مدد کے لئے اداکار اکشے کمار بھی سامنے آ گئے ہیں-

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے کورونا ریلیف ورک کے لیے کرکٹر گوتم گمبھیر کی این جی او کو ایک کروڑ روپے د ینے کا اعلان کیا ہے۔ گوتم گمبھیر نے ٹوئٹر پر اداکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہر مدد ایک امید کی کرن ہے، آپ کی مدد کا شکریہ۔


اکشے کمار نے کرکٹر گوتم گمبھیر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی میں ایک مشکل صورتحال ہے، مدد کرکے خوشی ہوئی، خواہش ہے کہ ہم بہت جلد اس صورتحال سے باہر نکل آئیں۔

نئی دہلی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی، سشمیتا سین مدد کے لئے سامنے آگئیں

Leave a reply