سابق چیف جسٹس اپنی پوزیشن کو استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں،رانا ثنااللہ

9 مئی کے مجرم ملک اور قوم کے مجرم ہیں
0
161
rana sana

لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ اپنے اعتراض کے ذریعے قومی مجرموں کو ریلیف دلوانا چاہتے ہیں۔

باغی ٹی وی : رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ جواد ایس خواجہ کا سویلینز کے ملٹری کورٹ ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ کے سربراہ پر اعتراض مذموم اقدام ہے،جواد ایس خواجہ اپنی پوزیشن کو استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، 9 مئی کے مجرم ملک اور قوم کے مجرم ہیں، جو کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوں گے-

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں خصوصی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف اپیلوں کے معاملے پر سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے جسٹس سردار طارق مسعود کی بینچ میں موجودگی پر اعتراض اٹھا دیا۔

جسٹس سردار طارق کا خصوصی عدالتوں سےمتعلق اپیلوں کو سننا انصاف کے اصولوں کے منافی …

خصوصی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیس میں سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود خصوصی عدالتوں سے متعلق درخواستوں پر نوٹ میں اپنی رائے دے چکے ہیں، اس لیے وہ خود کو خصوصی عدالتوں سے متعلق بینچ سے الگ ہوجائیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ خصوصی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے سے متعلق اپیل پر نئے بینچ کی تشکیل کے لیے ججز کمیٹی کو معاملہ بھجوایا جائے، سپریم کورٹ نے خصوصی عدالتوں سے متعلق 9 رکنی بینچ بنایا جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق نے سننے سے معذرت کی، جسٹس سردار طارق 26 جون کو دستخط شدہ نوٹ میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

لاڈلا وہ ہے جو 25 نشستیں جیتنے کے باوجود اکثریت سے حکومت بناتا ہے،آصف زرداری

درخواست میں مزید کہا گیا کہ جسٹس سردار طارق مسعود ملٹری کورٹس سے متعلق فیصلے میں نہیں بلکہ نوٹ میں اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں، جسٹس سردار طارق مسعود نے سویلینز کے خصوصی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون کو پہلے ہائیکورٹ میں چیلنج ہونا چاہیئے۔

Leave a reply