نیومری پڑھنہ میں لینڈ سلائیڈنگ،سات گھر تباہ،وزیراعلیٰ کا نوٹس

0
243
cm maryam

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیومری پڑھنہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ پر نوٹس لیا ہے

پڑھنہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے پانچ گھر زمین بوس ہو گئے اور نیو مری اور بن کا یہنی ضلع مری اور تحصیل کوٹلی ستیاں کا آپس میں زمینی رابطہ منتقع ہو گیا ہے،

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متاثرہ علاقے میں فوری امدادی سرگرمیوں کی ہدایت کر دی،متاثرہ علاقے میں ایمبولینسز ، موٹر بائیک ایمبولینس اور ریسکیو کے عملہ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لینڈ سلائیڈنگ سے 7 گھر تباہ ہونے پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ اہل علاقہ کی مدد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، وزیراعلیٰ کو انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر گھروں کو پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا، مقامی لوگوں کے مطابق گھروں میں کوئی بھی فرد موجود نہیں تھا،ضلعی انتظامیہ ریسکیواور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے،

پاک فوج کی جانب سے سوات اور مالاکنڈ میں شدید برفباری کے بعد متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن
دوسری جانب پاک فوج کی جانب سے سوات اور مالاکنڈ میں شدید برفباری کے بعد متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے- مالم جبہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پاک فوج کی ٹیموں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ اور سڑک سے بھاری پتھر اور مٹی ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی۔ اسکے ساتھ ساتھ سوات کے علاقہ مٹہ کے دوردراز گاوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک مکان گر گیا۔ مکان میں 9 فراد کے ملبے تلے دبنے کی اطلاع پر پاک فوج نے فوری اقدامات کرتے ہوئے ریسکیو ٹیم روانہ کی۔ ریسکیو ٹیم دشوار گذار علاقے سے متاثرہ مکان تک پہنچی اور ملنے سے سات لاشیں اور دو زخمیوں کو نکال دیا۔ موسم کی خرابی، تاریکی اور لینڈسلائیڈنگ کے خطرے کے باوجود پاک فوج کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن جاری رکھا۔ شدید موسم کو دیکھتے ہوئے پاک فوج کی جانب سے علاقہ میں فوری طور پر راشن بھی تقسیم کیا گیا۔ پاک فوج عوام کی خدمت کے ئے متحرک ہے اور مکمل بحالی تک سوات اور مالاکنڈ میں ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔

علاوہ ازیں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان روانہ کر دیا گیا، امدادی سامان میں رضائیاں، خیمے، توشک، کمبل، کچن سیٹ، حفظان صحت کی کٹ، پلاسٹک میٹس، سنڈ بیگز، ترپال شامل ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوامیں بارشوں اورلینڈ سلائیڈنگ نےتباہی مچادی، چھتیں گرنے ،کرنٹ لگنےسمیت مختلف حادثات میں 35 افراد جاں بحق اور 47 زخمی ہوگئے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جاں بحق ہوانے والے افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کیلئے 3-3 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 50، 50 ہزار روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا۔

سینیٹ اجلاس، گرفتار خواتین کو رہا کرو، پی ٹی آئی کا احتجاج،جے یو آئی کا بھی مطالبہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،33 بل منظور،زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی کی ترمیم مسترد

ریپ ملزموں کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق بل سینیٹ سے مسترد

پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کو قربانی کا بکرا بنا رہی ہے،سینیٹر مشتاق احمد

نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

Leave a reply