علیم خان نے صوبائی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ دی،شہباز،حمزہ بھی صوبائی سیٹ سے دستبردار

0
96
Abdul Aleem Khan

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے لاہور کی صوبائی نشست پی پی149چھوڑدی

عبدالعلیم خان این اے117سے قومی اسمبلی کا حصہ ہوں گے،الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا گیا،عبدالعلیم خان نے لاہور سے قومی و صوبائی سیٹوں پر الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی، اب انہوں نے صوبائی کی سیٹ چھوڑ دی ہے،علیم خان کی صوبائی سیٹ پر دوبارہ ضمنی انتخابات ہوں گے،لاہور سے شہباز شریف، حمزہ شہباز نے بھی صوبائی اسمبلی کی سیٹ چھوڑی ہے، ان پر بھی ضمنی انتخابات ہوں‌گے، مریم نواز نے قومی اسمبلی کی سیٹ بھی چھوڑی ہے اس پر بھی ضمنی انتخابات ہوں گے

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے 23 جتنے والے امیدواروں نے پنجاب اسمبلی میں تاحال حلف نہیں اٹھایا،پی پی 22 سے سرادر غلام عباس نے پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں لیا،وہ قومی و صوبائی کی سیٹ پرجیتے ہیں ن لیگ کی جانب سے انہیں کہا گیا ہے کہ وہ صوبائی کی سیٹ چھوڑ دیں اور قومی اسمبلی میں حلف لیں،چوہدری سالک حسین نے پنجاب اسمبلی سے حلف نہیں اٹھایا،پی پی 36 سے کامیاب محمد احمد چھٹہ حلف کیلئے پنجاب اسمبلی نہیں آئے،پی پی 54 احسن اقبال نے حلف نہیں اٹھایا،احسن اقبال نے پی پی 54 کی سیسٹ چھوڑ دی ہے،پی پی 68 میں الیکشن ہی نہیں ہوئے ،تشکل عباس وڑائچ پی پی 70 نے اسمبلی سے حلف نہیں اٹھایا،فتح خالق پی پی 84 سے کامیاب ہوئےحلف کیلئے اسمبلی نہیں آئے،امان اللہ خان پی پی 86 نے پنجاب اسمبلی سے حلف نہیں اٹھایا،پی پی 93 اور 133 سے حلف نہیں ہوا ہے۔رانا تنویر حسین پی پی 139 سے حلف نہیں اٹھایا،راناتنویر نے پی پی 139 کی سیٹ چھوڑ دی ہے۔حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں لیا صوبائی سیٹ پی پی 147 چھوڑ دی ہے۔عبدالعلیم خان نے حلف نہیں اٹھایا پی پی 149 کی سیٹ چھوڑ دی ہے

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

 اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

Leave a reply