لاہور:انسدادِ دہشتگردی عدالت ،چیرمین تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

عدالت نے علیمہ خان کی 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی ،عدالت نے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ،عدالت نے ایک لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کروانے کا حکم دے دیا، علیمہ خان نے ایڈوکیٹ رانا مدثر کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی ،عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقدمہ میں ملوث کیا،جناح ہاؤس موجودگی سے کوئی جرم ثابت نہیں ہوتا،جناح ہاؤس لوگوں کو اندر جانے سے روکا،تحقیقات میں شامل ہونا چاہتے ہیں،خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی،عدالت ضمانت پر منظور کرے ، علیمہ خان نے تھانہ سرور روڈ میں جناح ہاؤس پر حملہ کیس میں درخواست ضمانت دائر کی ہے

علیمہ خان کی امریکہ کے ایوان نمائندگان کے سپیکر کیون سے ملاقات

علیمہ خان،فرح خان کو این آر او میں نے دلوایا؟ وزیراعظم

جناح ہاؤس حملے میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کی قیادت ملوث ہے واقعہ کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو بھی لیک ہوئی تھیں، کل بھی ایک شرپسند کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں شرپسند نے اپنے جرم کا اعتراف کیا حاشر درانی کا تعلق بھی لاہور سے ہی تھا اور اس نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جناح ہاؤس میں دوران حملہ میں انقلاب کے نعرے لگاتا رہا جس میں انقلاب مبارک ہو اور آزادی مبارک ہو کے نعرے شامل تھے

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

Shares: