علیم خان اتنے بااثرکہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر علیم خان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے کے کیس پر سماعت ہوئی
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الزام ہے کہ ریاست کی زمین پرائیویٹ سوسائٹی کو استعمال کے لیے دی گئی، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف لوگوں کو زبردستی بے دخل کرنے کا بھی الزام ہے، عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے سے 13 اگست تک تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ بتائیں ریاستی زمین پر سوسائٹی کو سڑک بنانے کی اجازت کیوں دی گئی؟ پرائیویٹ سوسائٹی کے اکثریتی شیئرز کا مالک کون ہے؟ جس پر وکیل نے عدالت میں کہا کہ پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کی اکثریتی شیئر ہولڈر علیم خان کی اہلیہ ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ علیم خان کون ہیں؟ جس پر وکیل نے کہا کہ علیم خان پی ٹی آئی کے ایم پی اے اور صوبائی وزیر ہیں،
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟ عدالت کیوں نہ یہ معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوا دے؟ کیوں نہ انکوائری کمیشن کی تشکیل کیلئےلکھا جائے، اگر ایسا ہے تو پھر کمزور کے کھوکھے گرانے کی اجازت بھی نہیں دیں گے، سی ڈی اے ریاست کی زمین کیسے دے سکتا ہے؟
ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش
نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے نے خود اعتراف کیا کہ ایسا کرنا بورڈ کی غلطی تھی، سیشن جج کی رپورٹ پڑھیں کہ قبضہ مافیا کی وجہ سے کرائم ریٹ میں اضافہ ہوا،عدالت آئے روز کہتی ہے کہ اسلام آباد میں قانون کی حکمرانی نہیں، علیم خان کی ہاوسنگ سوسائٹی کی متنازع جگہ زیر استعمال نہ لانے پر حکم امتناع برقرار رہے گا،
عدالت نے ہدایت کی کہ زمین مالکان کو تحفظ فراہمی کیلئے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر تحفظ دیں،
علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس