الحمراءاور تھیٹر گروپ اجو کاءکے مابین ایم او یو سائن

ایم او یو کرنے کا مقصد تھیٹر کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔
0
99

لاہور آرٹس کونسل الحمراءاور تھیٹر گروپ اجو کاءکے مابین باہمی مفاہمت کی یاداشت طے پانے کی تقریب ہوئی ہے۔ایم او یو پر ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءطارق محمود چوہدری اور اجوکاءکے روح رواں شاہد ندیم نے دستخط کئے۔ایم او یو کرنے کا مقصد تھیٹر کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔اہم سنگ میل عبور کرنے پر دونوں عہدیداروں نے ایک دوسرے کو مبارکباددی۔باہمی مفاہمت کی یاداشت ¾ دوطرفہ سطح پر مل کر تھیٹر کی ترقی کے لئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ ہے۔پائیداد ڈرامہ دیکھنے والوں کےلئے خوشی کی خبر ہے،نئی نسل کو اچھے تھیٹر ڈرامے دیکھنے کو ملیں گے۔

سربراہ الحمراءنے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ”تھیٹر کی اہمیت سے آگاہ ہیں، اس قدر کو زندہ رکھنا مشن ہے،تھیٹر کی عہد بہ عہد ترقی میں دونوں اداروں کا کردار مثالی ہے”، اچھی کہانی دیکھنے والوں کی تعداد آج بھی موجود ہے،الحمراءاسٹیج پر فنی تقاضے پورے کرنے کے لئے تمام سہولیات رکھتا ہے۔اس موقع پر تھیٹر کی دنیا میں ملک وقوم کا نام روشن کرنے والوں فنکاروں کو سلام پیش کیا گیا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءطارق محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ڈرامہ کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں ہمیں امید ہے کہ یہ مفاہمتی یاداشت مفید ثابت ہو گی.

کرتار پور میں گپی گریوال اور پاکستانی فنکاروں کا اکٹھ

پاکستانی کرکٹرز مجھے "میسج” کرتے ہیں،اداکارہ نوال سعید کا انکشاف

اللہ کی رحمت کو اپنی چالاکی مت سمجھیں قیصر پیا

Leave a reply