پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق علی امین گنڈا پور نے طبیعت کی خرابی کی شکایت کی تھی جس پر انہیں طبی معائنے کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع نے بتایاکہ ماہر امراض دل، میڈیکل اسپیشلسٹ اور نیورو سرجن نے طبی معائنہ کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر کا کہنا تھاکہ علی امین گنڈاپور کا مکمل طبی معائنہ کروانے کے بعد انہیں دوبارہ تھانے منتقل کردیا گیا۔ جبکہ صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ نے مطالبہ کیا کہ علی امین کو دل کی تکلیف ہے مگر دوبارہ حوالات بھیج دیا گیا، انہیں سینے میں درد کی شکایت ہے لہٰذا اسپتال منتقل کیا جائے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
خیال رہے کہ علی امین گنڈا پور داجل چیک پوسٹ ہنگامہ آرائی کیس میں حراست میں ہیں، آج انہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت سرگودھا میں پیش کیا گیا تھا جہاں اے ٹی سی نے دہشت گردی کی دفعہ ختم کرکے کیس سیشن کورٹ منتقل کردیا۔ پولیس صبح علی امین گنڈا پور کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرے گی۔








